شنبه 03/می/2025

غزہ

حماس کی سیکیورٹی فورسز کے سربراہ قاتلانہ حملے میں زخمی

غزہ میں حماس کی سیکیورٹی فورسز اور فلسطینی قومی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل توفیق ابو نعیم قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے نتیجے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

سوئس سفیر کی غزہ آمد، اسماعیل ھنیہ سے بند کمرے میں ملاقات

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات سوئٹرزلینڈ کےسفیر ڈیکاف سوئس فاؤنڈیشن کے چیئرمین تھامس جیریر نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

سیکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل نو، غزہ میں نئی بھرتیوں کا آغاز

فلسطینی تحریک فتح کے مرکزی رہ نما اور جماعت کی سینٹرل کمیٹی کے رکن حسین الشیخ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں نئے سیکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے علاقے میں بھرتیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت عدالت کی ہدایت پر غزہ کی بجلی بحال کرنے پر تیار

اسرائیلی حکومت نے صہیونی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد غزہ کی پٹی کے علاقے کی کم کی گئی بجلی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک کو غزہ میں دوبارہ فعال بنانے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی ادارہ خوراک کو جنگ سے تباہ حال غزہ میں دوبارہ فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جزیرہ سیناء میں تازہ کشیدگی کے بعد رفح گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ معطل

فلسطینی بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مصر کے جزیرہ نما سیناء کے شمالی علاقے میں پرتشدد کارروائی کےبعد غزہ کی بیرونی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔

فتح کا اجلاس، غزہ پر عاید پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ نہ ہو سکا

فلسطینی دھڑوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور’فتح‘ کے درمیان مصر کی ثالثی سے مصالحتی معاہدہ طے پانے کے بعد تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز رام اللہ میں منعقد ہوا،تاہم اس اجلاس میں غزہ کی پٹی پر فلسطینی اتھارٹی کی عاید کردہ پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

فلسطینیوں میں مصالحت میں عرب قیادت کا کلیدی کردار ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کاری میں عرب قیادت کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مفاہمت کی حمایت اور معاونت پر عرب ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلسطینی جماعتوں میں صلح پر عوام کا جشن، آتش بازی، مٹھائیاں تقسیم

گذشتہ روزمصرکی زیرنگرانی فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اورتحریک فتح کے درمیان طے پائے مفاہمتی معاہدے پر فلسطینی عوام کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں عوام کی بڑی تعداد قومی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئی۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 212 فلسطینی شہید ہوئے

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 212 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ ان میں سے چھ فلسطینی اکتوبر 2015ء سے جاری انتفاضہ القدس کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ بعد ازاں وہ ناکافی طبی سہولیات کے باعث جام شہادت نوش کرگئے۔ ان میں 15 سالہ فاطمہ طقاطقہ بھی شامل ہیں۔