یکشنبه 04/می/2025

غزہ

مصری مذاکراتی وفد غرب اردن روانہ، اتوار کو غزہ واپسی ہوگی

مصری حکومت کا اعلیٰ اختیاراتی سیکیورٹی وفد غزہ کی پٹی میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد غرب اردن پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا ہے کہ مصری وفد پرسوں اتوارکو دوبارہ غزہ کی پٹی کا دورہ کرے گا۔

مصری وفود کے غزہ کے دوروں کا اصل مقصد سامنے آگیا

عرب ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کےسیکیورٹی وفود کی غزہ کی پٹی کے دورں کا بہ ظاہرمقصد فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کا عمل آگے بڑھانے میں مدد دینا ہے جب کہ ان دوروں کے پس پردہ دراصل غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خطرات کو ٹالنا ہے۔

غزہ کو سیناء کی قیمت پر توسیع نہیں دی جائیگی: خلیل الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی پولٹ بیورو کے رکن خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی عرب ملک کے خرچ پر غزہ کی توسیع نہیں کی جائیگی۔

تہوار کی آڑ میں غرب اردن اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

یہودیوں کے مذہبی تہوار’البوریم‘ کی آڑ میں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کےسرحدی مقامات میں اسرائیلی فوج نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے تمام علاقے سیل کردیےہیں۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سرحدی علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی خاندان کی ہسپتال کی صفائی کی منفرد اور قابل تحسین مہم

ایک ایسے وقت میں جب غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں ادویہ کی قلت اور تنخواہیں نہ ملنے پر عملے کا احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب شہری انسانی اور قومی جذبے کے تحت ہسپتالوں میں صفائی کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گزشتہ جمعہ کو اسرائیلی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

غزہ کی معیشت بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں: یو این

اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلاڈینوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کا سیاسی اور اقتصادی ڈھانچہ بدترین تباہی سے دوچار ہوچکا ہے۔

غزہ: اسرائیلی بمباری میں شہید دو فلسطینی سپرد خاک

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے دونوں فلسطینیوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔

غزہ میں انسانی بحران، سلامتی کونسل کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے بتایا کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کے حل کے سلسلے میں آئندہ بُدھ کو سلامتی کونسل کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔