یکشنبه 04/می/2025

غزہ

’ فلسطینی مارچ‘ روکنے کے لیے اسرائیل عرب ممالک سے رابطے

اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو 30 مارچ کو ’واپسی ملین مارچ‘ روکنے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ رابطے شروع کردیے ہیں۔

صہیونی ریاست ’واپسی ریلیوں‘ سے اتنا خوف زدہ کیوں؟

تیس مارچ ’یوم الارض‘ کا دن قریب آتے ہی صہیونی ریاست کےخوف میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے’واپسی‘ ملین مارچ اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان نے صہیونی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

صہیونی ریاست ’واپسی ریلیوں‘ سے اتنا خوف زدہ کیوں؟

تیس مارچ ’یوم الارض‘ کا دن قریب آتے ہی صہیونی ریاست کےخوف میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے’واپسی‘ ملین مارچ اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان نے صہیونی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب فلسطینی عوام طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست پرغزہ کی بند گذرگاہوں کو کھولنے کے لیے احتجاج کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ سنہ 1976ء میں غزہ کے اطراف سے نکالے گئے علاقوں میں واپسی کے لیے پرعزم فلسطینی ایک عظیم الشان ملین مارچ کرنے جا رہے ہیں۔’واپسی ملین مارچ‘ کے تین اہداف ہیں۔ پہلا سنہ 1948ء کے دوران فلسطین سے بے دخل کیے گئے علاقوں میں واپس جانا، سنہ 1976ء اور اس کے بعد فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف احتجاج اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ پابندیاں ہیں۔

رفح گذرگاہ کی بندش کے خلاف غزہ کے مریض سڑکوں پرنکل آئے

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے سیکڑوں مریض بھی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کی مسلسل بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

فلسطینی وزیراعظم پر حملے کے دو ملزمان ہلاک، دو اہلکار شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزیراعظم کے قافلے پر حملے میں ملوث مشتبہ ملزمان اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کارروائی میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور دو اشتہاری ہلاک جب کہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا، اس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

عباس کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف غزہ کے عوام سراپا احتجاج

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف حالیہ انتقامی اقدامات کے خلاف عوام احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیاں اور بلڈورز بیسیوں میٹر اندر داخل ہوئے۔

ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے خلاف غزہ کی پٹی میں احتجاجی ریلیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے متنازع اعلان کے خلاف فلسطینی شہروں میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں توپ خانے سے شدید گولہ باری

فلسطین کے علاقے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی مکانات کونقصان پہنچا اور متعدد مویشی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نےغزہ کے سمندر سے10 فلسطینی ماہی گیر گرفتار کر لیے

قابض صہیونی فوج نے آج سوموار کو غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والے 10 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔