جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

شمالی غزہ میں صحت کی صورتحال خوفناک ہے: عالمی ادارہ صحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا ہے کہ "شمالی غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال خوفناک ہے"۔

بحیرہ احمر میں 202 امریکی اور برطانوجہازوں کو نشانہ بنایا گیا:الحوثی

یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہ نما عبدالمالک الحوثی نے زور دے کرکہا ہے کہ نشانہ بنائے گئے اسرائیلی، امریکی اوربرطانوی دشمنوں سے منسلک بحری جہازوں کی کل تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔

القسام کےحملے میں اسرائیلی فوجی کیریئر اور ٹینک تباہ

جمعرات کی شام اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں سول ڈیفنس کے قریب ایک اسرائیلی فوجی بردار جہاز کو اینٹی آرمر شیل سے نشانہ بنایا۔

قابض فوج کی شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال پر بمباری

جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں کمال عدوان ہسپتال پر بمباری کی جس سے ادویات اور طبی استعمال کی اشیاء کی بڑی مقدار تباہ ہو گئی

اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کی اپنی شرائط پر قائم ہے: طاہر نونو

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جماعت غزہ کی پٹی میں حتمی جنگ بندی اور قابض افواج کے مکمل انخلاء کی ضمانت دینے والے "کسی بھی معاہدے" پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

غزہ پرقابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 102 شہری شہید،287 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 102 افراد شہید اور 287 زخمی ہوئے۔

شمالی غزہ میں پولیو ویکسین پر اسرائیلی پابندی، بیماری پھیلنے کا خدشہ

فلسطینی وزارت صحت نے شمالی غزہ گورنری میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے نفاذ کو روکنے کے قابض اسرائیلی فوج کے اقدام کے تباہ کن اثرات سے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے روز غزہ گورنری میں اس مہم پر عمل درآمد شروع کر دے گی۔

غزہ میں نسل کشی کی حمایت، ڈیوڈ لیمی سے معافی مانگنےکا مطالبہ

برطانیہ میں درجنوں عرب اور مسلمان شخصیات نے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے اپنے ان بیانات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرائم کو معمولی واقعہ قرار دیا تھا۔

’انروا‘ پر اسرائیلی پابندیاں بچوں کو مارنے کا نیا حربہ ہے: یونیسیف

قابض اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ پر اسرائیل کے اندر کام پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ ’یونیسیف‘ نے ان پابندیوں کوناروا اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

غزہ کے عوام کے مصائب کے خاتمےکے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اس نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے نئی تجاویز پر بات کرنے کے لیے ثالثوں کی درخواست کا جواب دیا ہے۔