جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

ایران کی اسرائیل کو ’تباہ کن جواب‘ اور سنگین نتائج کی دھمکی

ایران کے رہ برانقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران اور اس کے اتحادیوں پر حملے کرنے پر اسرائیلی دشمن اور امریکہ دونوں کو"تباہ کن جواب" دینے کی دھمکی دی ہے۔

غزہ اور لبنان میں نسل کشی کے خلاف برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے

برطانیہ میں فلسطینی فورم نے PFB کے زیراہتمام غزہ اور لبنان میں جاری نسل کشی کےخلاف بیسویں ہفتے بڑے قومی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔ ان مظاہروں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہفتے کی دوپہر بارہ بجے برطانوی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ بھی کیا۔

جارحیت کے خاتمے کے لیے ہر تجویز کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ چند دنوں کی جنگ بندی کی تجاویز صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ حماس غزہ میں جاری صہیونی فوج کی جارحیت کا مستقل خاتمہ چاہتی ہے۔ ایسی جنگ بندی جس میں انخلاء یا بے گھر افراد کی واپسی شامل نہیں قابل قبول نہیں ہوگی۔

صورتحال خوفناک ہے، ہمارے پاس ڈاکٹر نہیں ہیں:سربراہ العودہ ہسپتال

شمالی غزہ کی پٹی میں العودہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد صالح نے خبردار کیا ہے کہ کل اتوار کو ایندھن ختم ہو جائے گا، جس کے بعد ہسپتال میں موجود تمام زخمی اور بیماریوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کی کسی بھی تجویز کا خیرمقدم کریں گے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن اُسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے پیش کی جانے والی کوئی بھی تجویز جو ہمارے عوام کے چار مطالبات کو پورا کرتی ہےاور ان کے مصائب کا خاتمہ کرتی ہے ہمارے لیے بلا تردد قبول ہوگی۔

غزہ: تل الزعتر میں فلسطینیوں کا ہولناک قتل عام، درجنوں افراد شہید

شمالی غزہ کی پٹی میں تل الزعتر کے علاقے میں ایک مکان پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں درجنوں افراد شہید اور بیسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں صحافیوں کا قتل ناقابل قبول ہے:گوتریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے صحافیوں کا قتل ناقابل قبول ہے"۔ انہوں نے صحافیوں کی نسل کشی فوری طو رپر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی قومی سلامتی کے وزیر کی حماس کے دفتر میں آمد، السنوار کی تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے وزیر اسماعیل خطیب نے تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے دفتر کے دورے کے دوران جماعت سیاسی بیورو کے سربراہ اور طوفان الاقصیٰ کے قائد یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران فوٹوگرافر بلال رجب شہید

غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری جارحیت کے دوران فوٹو جرنلسٹ بلال رجب شہید ہوگئے۔ انہیں وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے وسطی غزہ کی پٹی میں فلسطین اسکوائر کے مغرب میں واقع مشہور فراس مارکیٹ کے قریب شہریوں کے ایک گروپ پر بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے، 240 شہید اور زخمی

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی جانب سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں تین فلسطینی خاندانوں کا قتل عام کیا۔