شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ: نصیرات اور الشاطی کیمپوں میں دو اسکولوں میں قتل عام

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات اور الشاطی کیمپوں میں خالد بن الولید اور کفر قاسم سکولوں پر بمباری کرکے دو قتل عام کیے جن میں پانچ بچوں اور خواتین سمیت 10شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے 353 ویں دن نسل کشی جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 23 ستمبرسوموار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 353 واں روز ہے۔

غزہ کی پٹی میں کچرے کا ڈھیر بن چکی ہے:انروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تیزی سے زمین کے ایک چھوٹے سے رقبے پر لاکھوں افراد کے رہنے کے ساتھ یہ علاقہ کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بن چکا ہے۔

غزہ میں جنگ ہلاکتوں اور تباہی کی غیرمسبوق سطح پر پہنچ گئی:گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں (اسرائیلی) فوجی آپریشن ہلاکتوں اور تباہی کی بے مثال سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سول ڈیفنس:غزہ کےشہداء میں خواتین اور بچے سب سے زیادہ ہیں

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے کہا کہ گذشتہ اگست کے دوران رہائشی مکانات اور نقل مکانی کے مراکز پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین سب سے زیادہ ہیں۔

غزہ پر 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 58 زخمی کردیے گئے

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے جن کے نتیجے میں مزید 40فلسطینی شہید اور 58 زخمی ہوئے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے جاری نسل کشی کا ۳۵۲ واں دن

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 22 ستمبر اتوار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 352 واں روز ہے۔

برطانیہ: فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جرائم مخالف عظیم الشان ریلی

برطانیہ کے شمال مغربی شہر لیورپول میں دسیوں ہزار مظاہرین برطانیہ میں "فلسطینی فورم" کے زیر اہتمام "فلسطین یکجہتی مہم"، "جنگ بند کرو اتحاد" کی کال پر ایک قومی مارچ میں شرکت کی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں "فرینڈز آف الاقصیٰ‘ "برطانوی مسلم رابطہ گروپ " اور "جوہری تخفیف اسلحہ کی مہم" کے ارکان نے شرکت کی۔

پناہ گاہ پر بمباری غزہ کے بے گھر افراد کے خلاف ایک نیا جرم ہے:یورومیڈ

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا ہے کہ کل ہفتے کی صبح اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب میں الزیتون محلے میں بے گھر ہونے والےخاندانوں پر مشتمل ایک سکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچےشامل ہیں۔

اسکول پر بمباری اسرائیلی جنگی جرم،بین الاقوامی قوانین کی توہین: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ شہر کے جنوب میں الزیتون پرائمری اسکول پر بمباری قتل عام جس میں 13 بچوں اور 6 خواتین سمیت 21بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے "جنگی جرم" ہے جسے امریکی مدد سے کیا گیا ہے۔