شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں فلسطینی نسل کشی اور اجتماعی قتل عام کا 356 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 26 ستمبر جمعرات کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 356 واں روز ہے۔

غزہ میں سوا چھ لاکھ بچے نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں: انروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 625000 سے زیادہ بچے اور بچیاں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کی وجہ سے شدید نفسیاتی صدمے سے دوچارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے بہت سے سکول سے باہر ہیں اور ملبے پر زندگی گذار رہے ہیں۔

’پروپبلیکا‘رپورٹ فلسطینی نسل کشی میں امریکی ملی بھگت کا ثبوت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ امریکی "پروپبلیکا" ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں چشم کشا انکشاف کیا گیا ہے جو پوری دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

وزارت صحت کا ڈیٹا مکمل ہونے سے قبل شہدا کی جسد کی وصولی سے انکار

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج کے پاس موجود شہداء کے جسد خاکی اس وقت تک وصول نہیں کیے جائیں گے جب تک ان شہداء کا مکمل ڈیٹا اور معلومات مکمل نہیں کرلی جاتیں۔

غزہ میں فلسطینی نسل کشی اور اجتماعی قتل عام کا355 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 25 ستمبر بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 355 واں روز ہے۔

حماس کا اقوام متحدہ سے غزہ میں فوری جنگ بندی کرانے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے خطرہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

غزہ کے علاقے نصیرات میں مکان پراسرائیلی بمباری میں 13 افراد

وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک آباد مکان پر اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

غزہ میں قابض فوج کی وحشیانہ جارحیت سے 55 فلسطینی شہید اور زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید تین قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 12 شہید اور 43 زخمی ہوئے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سےجاری نسل کشی کا 354 واں دن

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 24 ستمبر منگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 354 واں روز ہے۔

غزہ: نصیرات اور الشاطی کیمپوں میں دو اسکولوں میں قتل عام

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات اور الشاطی کیمپوں میں خالد بن الولید اور کفر قاسم سکولوں پر بمباری کرکے دو قتل عام کیے جن میں پانچ بچوں اور خواتین سمیت 10شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔