
قابض اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں 31 مساجد شہید
اتوار-22-اکتوبر-2023
غزہ میں اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ صیہونی قابض فوج نے کل رات سے اب تک پانچ مساجد کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
اتوار-22-اکتوبر-2023
غزہ میں اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ صیہونی قابض فوج نے کل رات سے اب تک پانچ مساجد کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
اتوار-22-اکتوبر-2023
لندن میں ہیومن رائٹس واچ کے قانونی مشیر کلائیو بالڈون نے اتوار کے روز مغربی ممالک کی اسرائیل کی اندھی طرف داری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اتوار-22-اکتوبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے رفح کراسنگ کو مستقل اور مسلسل کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ ہمارے عرب اور اسلامی ممالک میں زخمیوں کو علاج کے لیے باہر جانے میں سہولت فراہم کرنے کی خاطر رفح کراسنگ کا کھلا رہنا ضروری ہے۔
اتوار-22-اکتوبر-2023
صہیونی ریاست کے عدالتی مشیر ڈیموکریٹک موومنٹ ان اسرائیل نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں دستاویزات کو جلانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
اتوار-22-اکتوبر-2023
امریکا کی قیادت میں "بین الاقوامی اتحاد" کے اڈے، شام اور عراق میں حملوں کی زد میں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران سے منسلک گروہوں کی طرف سے ہونے والے حملے اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری طرف غزہ کی پٹی پر مسلسل دو ہفتوں سے بمباری جاری ہے۔
اتوار-22-اکتوبر-2023
رحمہ زین نامی ایک مصری خاتون صحافی نے CNN کی نامہ نگار کلریسا وارڈ سے بات کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی اندھی حمایت پر ڈانٹ دیا۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کی صحافیہ کو کہا کہ"آپ صرف ایک کٹھ پتلی ہیں کیونکہ آپ غزہ پر جنگ کی امریکی اور مغربی کوریج کو گمراہ کن انداز میں پیش کررہی ہیں‘‘۔
اتوار-22-اکتوبر-2023
امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے کہا ہے کہ "حساس قرار دی گئی ملاقاتوں کے دوران امریکی حکام نے اچانک طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اسرائیلی رہ نماؤں کی کمزوری کو محسوس کیا۔"
ہفتہ-21-اکتوبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ جماعت کی غزہ کی پٹی میں مجلس شوریٰ کے چیئرمین اسامہ المزینی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوگئے ہیں۔
ہفتہ-21-اکتوبر-2023
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فلسطینی بارڈر پر ایک عہدے دار نے ہفتے کو بتایا کہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے ٹرک رفح راہداری کے ذریعے غزہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
ہفتہ-21-اکتوبر-2023
ملازمین کے انٹرویوز اور سائٹ سے حاصل کردہ اندرونی دستاویزات کے مطابق امریکی ویب سائٹ دی انٹرسیپٹ نے کہا ہے کہ یوروپ کی سب سے بڑی نیوز ایگریگیشن ایپ Upday نے کمپنی کی غزہ میں جنگ کی کوریج کو اسرائیل نواز جذبات سے رنگین کرنے کی ہدایات جاری کیں۔