پنج شنبه 01/می/2025

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں فلسطینی کی نسل کشی ہیں: برازیلی صدر

برازیل کے صدر لوئزاناشیو لولا دا سلوا نے غزہ میں اب تک ہو چکی ہزاروں ہلاکتوں کے باعث اسرائیل اور حماس کی جنگ کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں کی غیر معمولی طور پر بڑھ چکی تعداد پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا یہ نسل کشی ہے۔

اسرائیل شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا ہے:رکن پارلیمان

فرانسیسی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ گیرو نے کہا ہے کہ نہ تو فلسطینی اور نہ ہی حماس شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں بلکہ اسرائیل اس وقت ایسا کر رہا ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ جاری: 2913 بچوں،1709خواتین سمیت 7028 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 7028 شہید ہوئے جن میں 2913 بچے، 1709 خواتین اور 397 بوڑھے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 18484 شہری مختلف نوعیت کے زخمی ہوئے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کی ھنیہ سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

گذشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحا میں جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

القسام کے ایلات، تل ابیب اورحیفا میں راکٹ حملے، متعدد صہیونی زخمی

فلسطینی مزاحمتی فورسز نے قابض اسرائیلی کے فوجی ٹھکانوں اوریہودی بستیوں کے علاوہ ایلات اور حیفا تک میزائل حملوں کا دائرہ وسیع کیا،۔

قابض فوج نے غزہ میں 688 فلسطینی خاندان کا اجتماعی قتل عام کیا

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فلسطینی خاندانوں کے خلاف 688 سے زیادہ قتل عام کر چکے ہیں، جس کے دوران 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر نازی اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک تقریباً 4807 شہید ہو چکے ہیں۔

حماس کا امریکی تعصب کوناکام بنانے پرروس، چین کے کردار کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سلامتی کونسل میں روس اور چین کے موقف کی تعریف کی اور ان کی جانب سے قابض ریاست کے خلاف متعصبانہ امریکی قرارداد کو ناکام بنانے کو سراہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی بربریت، فلسطینی صحافی کا پورا خاندان شہید

غزہ کی پٹی میں ہر گذرتے لمحے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اجتماعی قتل عام کا سلسلہ جاری ہے اور وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے ایک سینیر صحافی اور الجزیرہ ٹی وی کے نامہ نگار وائل الدحدوح کا پورا خاندان شہید ہوگیا۔

اسرائیل 75سال سے فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہا ہے:ملکہ رانیا

اردن کی ملکہ رانیہ العبداللہ نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جنگ کے تناظر میں دنیا پر "کھلم کھلا دہرے معیار" اور "بہری خاموشی" پر عرب دنیا کے صدمے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل بچوں کا قاتل اور حماس آزادی کی آئینی تحریک ہے :ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اس بات پر زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کرکے دنیا کے سامنے فلسطینی مزاحمت کاروں کو کچلنے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے۔