چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئے کینسر ہسپتال پر دوباہ بمباری

ترک- فلسطینی فرینڈشپ ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صحی سکیک نے کہا ہے کہ صہیونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں کینسر کے مریضوں کے لیے قائم واحد ترک- فلسطینی فرینڈشپ اسپتال کو دوسری بار دوبارہ نشانہ بنایا، جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ ہسپتال کے الیکٹرو مکینیکل نظام میں خلل پڑنے کے ساتھ مریضوں اور عملے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

اسرائیل غزہ میں ہر 7 منٹ میں ایک بچے کو قتل کرتا ہے:انسانی حقوق گروپ

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری ‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کے حملوں میں ہر 7 منٹ کی شرح سے ایک فلسطینی بچہ مارا جاتا ہے، جو کہ جدید تاریخ میں بے مثال خونریزی ہے۔ یوکرین کی جنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے کہیں زیادہ ہے۔

غزہ میں شہداء کی تعداد 8306 ہوگئی، زخمیوں کے لیےخون کےعطیات کی اپیل

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج کے مسلط کردہ ہولوکاسٹ کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک 8306 ​فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں 3457 بچے اور 2136 خواتین شامل ہیں جب کہ 21048 زخمی ہوئے ہیں۔​

قابض اسرائیل کا طوفان الاقصیٰ میں 1538 صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف

صہیونی قابض افواج نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ جنگ شروع کرنے کے بعد سے ہلاک ہونے والے فوجیوں اور آباد کاروں کی تعداد بڑھ کر 1538 ہو گئی ہے۔

امریکی پالیسی اسرائیل کی بربادی کا باعث بن سکتی ہے:سابق مشیر دفاع

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے سابق مشیر ڈگلس میک گریگر نےزور دے کر کہا ہے مشرق وسطیٰ کے خطے میں خطرہ بڑھانے کی امریکی پالیسی اسرائیل کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

غزہ پر جارحیت کا 24واں دن، فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

صیہونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جارحیت جاری رکھتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کا خونی ہولوکاسٹ چوبیسویں دن میں جاری رکھا ہوا ہے۔

فلسطینی دہشت گرد نہیں۔ اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں:الجزائری صدر

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اتوار کے روز زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی دہشت گرد نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنی سرزمین اور جائز حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔

اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے: کویتی وزیر خارجہ

کویتی وزیر خارجہ الشیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نےزوردے کر کہا ہے کہ غزہ میں گذشتہ دنوں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتقام، اجتماعی سزا اور جنگی جرائم کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسے جنگی

غزہ میں مسلسل خون خرابہ ناقابل قبول، فوری جنگ بندی کی جائے: گوتریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے اتوار کے روز خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے خونریزی کے "ڈراؤنے خواب" کو ختم کرنے کے لیے ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ سے اظہار یکجہتی پر پاکستانی قوم کے شکر گذار ہیں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسماعیل ھنیہ نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ’غزہ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔