جمعه 02/می/2025

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

یورپی عہدیدار کے الزامات قتل عام کے اسرائیلی جرائم چھپانے کی کوشش

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سے قابض اسرائیل کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم کرتے ہوئے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس ہسپتالوں اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

القسام مجاہدین نے 48 گھنٹوں میں دشمن کے 20 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین نے 48 گھنٹوں کے اندر 20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی ٹینک الشفاء ہسپتال کے گیٹ پرپہنچ گئے، 7 نئے مریض شہید

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے مسلسل تیسرے روز غزہ میں محصور الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اندر 7 بیمار اور زخمی شہریوں کی شہادت کا اعلان کیا۔

حماس نے ایندھن سے متعلق اسرائیلی حکومت کا دعویٰ مسترد کردیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اتوار کے روز اس بات کی تردید کی کہ اس نے غزہ کے الشفاء ہسپتال میں طبی استعمال کے لیے اسرائیل سے 300 لیٹر (79.25 گیلن) ایندھن لینے سے انکار کر دیا تھا۔

مجاھدین ثابت قدم ،دشمن کے پاؤں اکھڑ نے والے ہیں: اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے اتوار کی شام زور دے کر کہا ہے کہ "وقت زیادہ دیر تک دشمن کے لیے سازگار نہیں رہے گا۔ میدان جنگ میں مزاحمت کی صلاحیت دشمن کی سوچ سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے جس پر غاصبوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

لبنان سےالقسام بریگیڈز کے حیفہ یہودی بستیوں پر راکٹ حملے

اتوار کی شام، لبنان میں القسام بریگیڈز نے شمالی حیفا اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں "شلومی" اور "نہاریہ" بستیوں پر کئی گائیڈڈ میزائلوں کے ساتھ بمباری کی ذمہ داری قبول کی۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11180 ہو گئی

فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11180 ہو گئی ہے۔ ایک باخبر فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ اس کی وجہ اسرائیلی فورسز کی بمباری ہے۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی فورسز الشفا ہسپتال کے اطراف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجی گاڑیاں اورکئی ٹینک تباہ کردیے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل اتوار کو غزہ کے جنوب مغرب میں اسرائیلی فوج کے دو ٹینکوں اور ایک فوجی کیریئر کو "الیاسین 105" گولوں سے تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

ایمنسٹی نے غزہ پر جارحیت کے خاتمےکے لیے دس لاکھ دستخط جمع کرلیے

دنیا بھرمیں ایک ملین سے زائد افراد نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جہاں اسرائیلی جنگی مشین نے 11000 سے زیادہ جانیں لے لی ہیں۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 37 واں دن، نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

صیہونی قابض افواج نے مسلسل 37ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں اپنے خونی ہولوکاسٹ کو جاری رکھا ہے۔ بمباری میں شدت پیدا کرتے ہوئے ہسپتالوں پر قبضے، بمباری اور ان کا محاصرہ کرکے، بے گھر ہونے والوں پر بمباری اور قتل عام، زمینی حملے اور نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف غزہ میں فلسطینیوں کی مزاحمت جاری ہے اور مجاھدین پوری قوت کے ساتھ قابض صہیونی فوج کا مقابلہ کررہےہیں۔