شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

القسام کا اسرائیل پر خوفناک سائبرحملہ، کئی اہم سائٹس ہیک کرلی گئیں

گمنام ہیکرز نے اسرائیلی وزارت کھیل کی آفیشل سائٹس کو ہیک کرنے کےبعد ان پر اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی تصویر پوسٹ کردی۔

غزہ میں نفسیاتی دہشت گردی اور نسل کشی ہو رہی ہے:یو این عہدیدار

صحت کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تللینگ موفوکینگ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والے اسرائیلی حملے اور جرائم "نفسیاتی دہشت گردی اور نسل کشی کے منصوبے کا حصہ ہیں"ْ۔

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے قتل عام کا 368واں روز، نسل کشی جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج آٹھ اکتوبر منگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 368واں روز ہے۔

غزہ بچوں کے لیے قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے:انروا چیف

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ ایک سال کے شدید تشدد نے غزہ کی پٹی کو دسیوں ہزار فلسطینیوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے، جن میں بڑی تعداد میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ غزہ میں نسل کشی کے نئے ثبوت فراہم کرنے کے لیے پرعزم

جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اپنے ملک کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے میں نئے شواہد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جبالیہ قتل عام قابض دشمن کی مقاصد میں ناکامی کا ثبوت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ اور شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کیا جانے والا گھناؤنا قتل عام، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے قابض فوج کی شکست اور اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

انصار اللہ کے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے

یمنی مسلح افواج نےقابض صہیونی دشمن کے خلاف اپنی مزاحمت کے پانچویں مرحلے کے فریم ورک کے اندر اور سات اکتوبر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دو فوجی کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔

’طوفان الاقصیٰ‘ کی یاد امیں ردن میں عظیم الشان مظاہرہ

کل سوموار کے روز ہزاروں اردنی باشندوں نے پیر کی شام دارالحکومت عمان میں اسرائیلی غاصب ریاست کے سفارت خانے کے قریب غزہ کی پٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔

اسرائیلی سروے میں اسرائیلی رائے عامہ نےحماس کو فاتح قرار دیا

ایک اسرائیلی رائے عامہ کے جائزے میں رائے دہندگان نے ایک سال سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو ایک خیالی ہدف تک پہنچنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے:کمانڈر پاسداران

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ تہران اسرائیلی دشمن کے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف کسی بھی حملے کا "طاقت، مضبوطی اور جرات" کے ساتھ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھے گااور فلسطین اور لبنان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔