شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 48 فوجی زخمی ہوئے۔

امریکی رکن کانگریس نے غزہ میں جاری جنگ فلسطینیون کی نسل کشی قرار دی

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کوری بُش نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت سات اکتوبر 2023ء کو غزہ پر حملے شروع کرنے کے بعد سے "نسل کشی کے مترادف المناک خواب" مسلط کر رہی ہے۔

امریکی مدد سے غزہ میں اجتماعی نسل کشی 369 رویں روز میں جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج نو اکتوبربدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 369واں روز ہے۔

شمالی غزہ نسل کشی کی سب سے پرتشدد مہمات کے نشانے پر ہے:یورو میڈ

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے قابض صہیو ی فوج کی کی مسلسل پانچویں دن شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ اور بیت لاہیہ پراجیکٹ کا محاصرہ کرنے اور جرائم کی رفتار میں اضافے کے نتیجے میں ایک غیر مسبوق انسانی تباہی سے خبردار کیا ہے۔

غزہ: صہیونی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کا محاصرہ کیا، قتل عام کی تیاری

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے منگل کی شام اعلان کیا کہ قابض فوج نے شمالی غزہ گورنری میں کمال عدوان ہسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اسپتال انتظامیہ کے دفتر پر فائرنگ کی ہے۔

حماس کی قیادت کوغزہ سے نکالنا اسرائیلی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غزہ سے جماعت یا اس کے رہنماؤں کو نکالنا اسرائیلی ریاست کا جھوٹا خواب اور فریب ہے جو پورا نہیں ہو گا"۔

نعیم قاسم: طوفان الاقصیٰ نے مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدلنے کا آغاز کیا

لبنانی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ ایک غیر معمولی واقعہ اور مشرق وسطیٰ کے چہرے کو بدلنے کا آغاز ہے۔

وجودی بحران سے دوچاراسرائیل سکڑنے لگا ہے: نیویارک ٹائمز

انٹرنیشنل کرائسز گروپ میں اسرائیلی امور کے سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسرائیل سات اکتوبر 2023ء سے جاری تباہ کن جنگ کے ایک سال بعد ایک وجودی بحران میں ڈوب رہا ہے۔

غزہ میں خواتین اور بچوں کا وحشیانہ قتل عام، 56 فلسطینی شہید،278 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے غزہ میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 56 فلسطینی شہید اور 278معصوم بچے اور خواتین شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ میں جبری بے دخلی کی پالیسی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے:یو این

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوگارک نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے جبری نقل مکانی کے احکامات جاری کرنے پر قابض اسرائیلی حکام کا طرز عمل خطرناک ہےکیونکہ غزہ میں اب کوئی محفوظ پناہ گاہ اور ادویات نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہونے والوں کو ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔