شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ پر امریکی اسلحے سے جاری نسل کشی کا جاری نسل کشی کا 372 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج بارہ اکتوبر ہفتے کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 372 واں روز ہے۔

جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہولناک قتل عام، درجنوں شہری شہید

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کی شام شمالی غزہ کے جبالیہ قصبے میں ہولناک قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کئی لاپتا ہیں۔

عالمی برادری اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرے:اسپین کا مطالبہ

اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرے۔

’ڈی ڈبلیو بی‘ کا شمالی غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ تنظیم نے شمالی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتایج پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں ہزاروں افراد کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور اسرائیلی فوج ان پر مسلسل حملے کررہی ہے۔

غزہ میں وحشیانہ صہیونی جارحیت میں مزید 61 فلسطینی شہید،231 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض صہیونی فوج کی جانب سے امریکی اور مغربی مدد سے غزہ کی پٹی میں مزید چار اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 61 فلسطینی شہید اور 231 زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کا گیارہ روزمیں 32 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض فوج نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں اس کے 3 فوجی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز" کے حملے میں مارے گئے۔

قابض کا شمالی غزہ میں تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض فوج نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں اس کے 3 فوجی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز" کے حملے میں مارے گئے۔

قابض فوج نےغزہ میں صحت کا نظام کو تباہ وبرباد کردیا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری نے کہا ہے کہ "اسرائیل غزہ کی پٹی میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تباہ کرنے کے لیے ایک منظم پالیسی پر عمل پیرا ہے، طبی کارکنوں اور تنصیبات پر جان بوجھ کر حملے کررہا ہےجو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے"۔

غزہ میں پولیو ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر کو شروع ہوگا: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا دوسرا دور 14 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح میں ’انروا‘ کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الشیخ جراح محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے ہیڈ کوارٹر سمیت اس اراضی پر قبضہ کر لیا اور اسے 1440 مکانات پر مشتمل بستی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔