جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

عراقی اسلامی مزاحمت کے قابض فوج پر ڈرون اور میزائل حملے

عراق میں "اسلامی مزاحمت" نے ’طوفان الاقصیٰ‘ کی حمایت اور فلسطینی مجاھدین کی نصرت کے لیے قابض صہیونی فوجی مراکز پر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئےمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 196 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا:الحوثی

یمن کی انصار اللہ فورسز کے سربراہ عبدالملک الحوثی نےکہا ہے کہ غزہ میں اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سال کے دوران قابض اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ منسلک 196 بحری جہازوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔

غزہ میں دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ81 ہزاربچوں کوپولیو کےقطرے پلائے گئے

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں 181000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کی امریکی کوششوں پر اعتبار نہیں: بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے امریکہ کی طرف سے اپنے اتحادی اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دینے پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بہت سے فلسطینی مارے جائیں گے۔

ابوحسین سکول میں مجاھدین کی موجودگی کا صہیونی دعویٰ جھوٹ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ابو حسین سکول کو مزاحمتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سےمتعلق "دہشت گرد" صہیونی فوج کے دعوے محض ایک منظم جھوٹ ہے جو دشمن کی جانب سے بے گناہ بے گھر افراد کے خلاف اپنے جرم اور ہولوکاسٹ کو جواز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ابو حسین سکول پر اسرائیلی بمباری بےگھر افراد کا سوچا سمجھا قتل عام ہے

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے تصدیق کی کہ قابض صہیون فوج جانتی تھی کہ ابو حسین سکول میں ہزاروں بے گھر بچے اور خواتین موجود ہیں۔ انہیں شمالی غزہ کی پٹی سے بے گھر کیا گیا تھا۔ انہیں شہری محلوں سے بے دخل کیا گیاجہاں 28 فلسطینی شہید اور ایک سو ساٹھ زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ میں قحط کا خطرہ قبول نہیں کیا جا سکتا: یو این سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ غزہ میں بھوک کی تباہ کن سطح اور قحط کا خطرہ "ناقابل قبول" ہے۔

غزہ میں بےگھرافراد کی پناہ گاہ میں تازہ قتل عام،22 فلسطینی شہید

قابض صیہونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں بے گھر افراد کے ایک سکول پر بمباری کرکے ہولناک قتل عام کیا ہے جس میں کم از کم 22 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا شمالی غزہ تک امداد پہنچانے کا مطالبہ

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ہیلتھ ایجنسی اور اس کے شراکت داروں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے شمالی غزہ کی پٹی تک رسائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں بچوں کونشانہ بنا کرقتل کرنے کے واقعات درست ہیں: نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے بدھ کے روزکہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت کے کارکنوں کی شہادتیں جنہوں نے "خوفناکی" کا دستاویزی ثبوت پیش کیا ہےجو گذشتہ ہفتے شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں سامنے آئی ہے وہ "سچ" ہیں۔ رپورٹ پر تنقید اسرائیل کے حامیوں کی طرف سے ثبوت پر مبنی نہیں ہے.