جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

حماس کا غزہ میں ہولوکاسٹ روکنے کے لیے موثر کارروائی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی اور بین الاقوامی بے حسی نے "مجرم فاشسٹ" صہیونی دشمن کو مزید جرائم اور قتل عام کرنے کا حوصلہ اور مدد فراہم کی ہے۔ وہ غزہ کی آبادی بالخصوص شمالی غزہ کی پٹی کو خالی کرانے کے لیے طاقت کا ہولناک استعمال کررہا ہے۔

غزہ: بیت لاہیہ میں ہولناک قتل عام، 73 فلسطینی شہید سیکڑوں زخمی

ہفتے کی شام دیر گئے قابض صیہونی فوج نے غزہ میں بےگھرافراد کا ایک نیا خونی قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں امریکی مدد سے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 19 اکتوبر ہفتے کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 379واں روز ہے۔

شمالی غزہ اور اس کے ہسپتالوں پر بمباری ، 50فلسطینی خواین اور بچے شہید

شمالی غزہ میں مسلسل پندرہویں دن اور خاص طور پر جبالیہ کیمپ اسرائیلی محاصرے اورقحط کا شکار ہے۔ پرتشدد فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور صحت کے نظام کی مکمل تنہائی کے نتیجے میں درجنوں شہید ہوچکے ہیں۔

السنوارنے صہیونی امریکی منصوبےکےخلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دی:حزب اللہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے فلسطینی عوام،اسلامی تحریک مزاحمت حماس، عرب اور عالم اسلام سے "طوفان الاقصی‘‘ کے رہ نما، حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ، مجاہد بھائی یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

ایک السنوار کی شہادت سے کئی سنوار جنم لیں گے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ السنوار "بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت"نوش کرگئے۔ ان کی شہادت سے فلسطین کی تحریک آزادی اور مزاحمت متاثر نہیں ہوگی۔ ایک السنوار کی شہادت سے کئی السنوار پیدا ہوں گے۔

غزہ: جبالیہ کیمپ میں قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام،30فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعہ کی شام شمالی غزہ سے مواصلات اور انٹرنیٹ منقطع کرنے کے بعد جبالیہ میں ایک نئے قتل عام میں بیس خواتین سمیت 30 افراد شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں نصر چوک کے پیچھے تل الزعتر کے علاقے میں مکانات کی تعداد پر بمباری کی گئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگیں اسرائیل کے زوال کا باعث بنیں گی: ہرسٹ

برطانوی مصنف ڈیوڈ ہرسٹ نے مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ کی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں جاری جنگ میں تعطل سے نکلنے کے لیے نام نہاد اسرائیلی "جرنیلوں کے منصوبے" پر شدید تنقید کی ہے۔

سربکف لڑتے السنوار اپنی شہادت کے بعد دشمن کو رسوا کرگئے

’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کے ایک سال کے دوران قابض صہیونی فوج نے نسل کشی کے تمام ریکارڈ توڑےاور مزاحمت کو کچلنے کے لیے ہرحربہ استعمال کیا۔ اس المناک جنگ کے دوران یحییٰ السنوار شہید صہیونی دشمن کا سب سے بڑا ہدف تھے۔ دوسری طرف بہادر مجاھد یحییٰ السنوار سربکفن لڑتے، دشمن کو پسپا کرتے اور انہیں ہلاک اور زخمی کرتے میدان جنگ میں موجود رہے۔ اس معرکے کے دوران آخر کاروہ جنوبی غزہ میں تل السلطان میں دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

غزہ میں امریکی اورمغربی مدد سے نسل کشی کا 378 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 18 اکتوبر جمعہ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 378واں روز ہے۔