جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں لاکھوں مکانات تباہ کردیے

غزہ کی پٹی میں وزارت تعمیرات عامہ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور تباہی کی جنگ میں ایک چوتھائی ملین سے زیادہ مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ یہ تمام مکانات ناقابل رہائش بن گئے ہیں۔ ہر روز ایسے مکانات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ آج کا کربلا،58 مسلمان ممالک نے فلسطینیوں کےلیےکچھ نہیں کیا

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے عالم اسلام کی 74لاکھ افواج اور 58اسلامی ممالک کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں۔ غزہ آج کا کربلا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 381ویں روز وحشیانہ قتل عام

قابض صیہونی فوج نے مسلسل 381ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

سابق سعودی عہدیدار کی صہیونیوں سے متعلق ریاستی پالیسی پر کڑی تنقید

سعودی حکومت کے ایک سابق عہدیدارنے حکومت اور سعودی ذرائع ابلاغ کی طرف سے صہیونیوں کے حوالے سے اختیار کردہ بیانیے اور پالیسی پر کڑی تنقید کی ہے۔

جرنیلی سازش پر عالمی خاموشی جرم میں حقیقی شرکت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی دشمن کے بارے میں بین الاقوامی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ حماس نے"جرنیلوں کے منصوبے" کے نام سے مشہور سازش پر عمل درآمد کے حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مراکش میں احتجاجی مظاہرے

مراکش میں ہزاروں افراد نے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں۔

حماس کا اسرائیلی اور امریکی سفارت خانوں کا گھیراؤ کرنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے دو رہ نماؤں نے قابض صیہونی اور امریکہ کے سفارت خانوں کا محاصرہ کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ کی پٹی میں قتل عام اور نسل کشی کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

اقوام متحدہ: شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار ناقابل بیان ہے

اقوام متحدہ کے قائم مقام انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جوائس مسویا نے کہا ہے کہ فلسطینی محصور شمالی غزہ کی پٹی میں ​ہونے والی جنگی ہولناکیوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ میں دسیوں ہزار فلسطینی کے زبردستی نقل مکانی کا شکار ہیں۔

شمالی غزہ کو مکمل تباہی اور اجتماعی قتل عام کا سامنا ہے:ابو زھری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں قابض صیہونی فوج کی طرف سے کیے جانے والے جرم کی سنگینی اتنی بڑی ہے کہ اسے کسی تصویر یا رپورٹ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا حماس وہاں مکمل تباہی اور اجتماعی قتل عام کی پالیسی پر خاموش نہیں رہے گی۔

حماس کے وفد کی استنبول میں ترک وزیرخارجہ سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین محمد درویش کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیارتی وفد نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔