جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

یورپی یونین کا میڈیا اورمبصرین کو شمالی غزہ تک رسائی دینے کا مطالبہ

یوروپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بوریل نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کو شمالی غزہ تک پہنچنے کےلیے رسائی کی اجازت دین کا مطالبہ کیا تاکہ وہاں کی صورتحال کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔ انہوں نے شمالی غزہ کی صورت حال کو خوفناک قرار دیا۔

شمالی غزہ کی پٹی میں ہر طرف موت کی بوپھیلی ہوئی ہے:فلپ لازارینی

شمالی غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلسل گولہ باری کی وجہ سے ہر طرف موت اور تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ’انروا’ کے سربراہ فلپ لازارینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’شمالی غزہ کی پٹی میں ہرسو موت کی بو آ رہی ہے‘۔

سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لیے حرکت میں آئے

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما اسامہ ہمدان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

عالمی برادری شمالی غزہ سے جبری بے دخلی روکنے لیے حرکت میں آئے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عالمی نظام اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جبری نقل مکانی، نسلی تطہیر اور قتل عام کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

غزہ میں جنگ میں شامل فوجی واپسی پرخود کشیاں کیوں کرنے لگے ہیں؟

ایک امریکی رپورٹ میں غزہ سے واپس آنے والے ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کی نفسیاتی اور دماغی صحت کی خرابیوں اور بعد از صدمے سے متعلق تناؤ جیسے مسائل کا انکشاف کیا ہے۔ اس تناؤ کے باعث کئی فوجیوں کی جانب سے کشی کی کوشش کا انکشاف کیا گیا ہے۔

یورو میڈ:اسرائیل شمالی غزہ کوخالی کرنے کےلیے قتل عام کررہا ہے

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ اسرائیل بڑے پیمانے پر فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے اور انہیں شمالی غزہ میں ان کے رہائشی علاقوں سے زبردستی بے گھر کرنے کے لیے منظم طریقے سے کام کر رہا ہے۔ قتل عام، اجتماعی ہلاکتوں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں پر بمباری اور ایک خستہ حال زندگی کے بنیادی اجزاء کی تباہی کو شمالی غزہ کو خالی کرنے کت حربوں میں استعمال کیا جا ہے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے 382 روز قتل عام جاری

غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے آج 382 ویں روز میں قتل عام جاری ہے۔

غزہ میں ایک اسرائیلی قیدی کی پراسرار حالات میں ہلاکت :القسام

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز" کے ایک سرکردہ ذریعے نے پیر کے روز الجزیرہ سیٹلائٹ چینل کو بتایا کہ حال ہی میں شمالی غزہ کی پٹی میں ایک "اسرائیلی" قیدی "پراسرار" انداز میں ہلاک ہو گیا تھا۔ یہ قیدی جنگی علاقوں میں سے ایک میں مارا گیا ہے۔

اسرائیلی ناکہ بندی نے شمالی غزہ کو انسانی امداد سے محروم کردیا: اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام شمالی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روک رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نےغزہ میں سات بے گھرافراد کو بمباری کرکے شہید کردیا

قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں جبالیہ کیمپ کے ایک سکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکالنے کے بعد ان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔