جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

اسرائیل شمالی غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرنا چاہتا ہے:یو این عہدیدار

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی طرز عمل سے آبادی کو بمباری، محاصرے اور قحط کے خطرے سے دوچارکرکے تمام فلسطینیوں کے علاقے کو خالی کرنے پر مجبور کررہا ہے۔

قابض فوج کا کمال عدوان ہسپتال پردھاوا، گرفتارافراد سے توہین آمیز سلوک

شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ میں تقریباً دو ہفتوں کے محاصرے اور پرتشدد بمباری کے بعد قابض اسرائیلی افواج نے کمال عدوان ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ یہ وہ ہسپتال تھا جو اس علاقے میں کام کر رہا تھا۔ ایمبولینس اور طبی ٹیموں کو وہاں سے نکل جانے اور مریضوں کو نکالنے پر مجبور کردیا گیا۔اس موقعے پر قابض صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو گرفتار انہیں برہنہ کرنے کے بعد توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

غزہ: کمال عدوان ہسپتال میں دو بچے انتہائی نگہداشت میں دم توڑ گئے

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ کے کمال عدوان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ کے اندر موجود دو بچوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ دونوں بچے اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پرتھے۔ اسرائیلی فوج کی ہسپتال کے جنریٹر سسٹم پر کی گئی بمباری میں جنریٹرز کی خرابی اور مشینوں کی بندش کے باعث شہید ہوگئے۔

جبالیہ میں نہتے فلسطینیوں کا ہولناک قتل عام، 150 فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں قابض صہیونی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 گھروں پر بمباری کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد شہید یا زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

جنگ بندی کی اپنی شرائط پر قائم ہیں،اسرائیل کوغزہ سے نکلنا ہوگا:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ مزاحمتی فورسز کے پاس موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے کسی بھی سنجیدہ کوشش کا آغاز جنگ بندی سے ہونا چاہیے۔

اسرائیلی بمباری میں جبالیہ کیمپ میں شمالی غزہ کے پولیس ڈائریکٹر شہید

قابض صہیونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری کی میونسپلٹی پولیس کے ڈائریکٹر مازن الکحلوت شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی غاصب فوج کے حملے سے شہید ہو گئے۔

اسرائیلی بمباری میں جبالیہ کیمپ میں شمالی غزہ کے پولیس ڈائریکٹر شہید

قابض صہیونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری کی میونسپلٹی پولیس کے ڈائریکٹر مازن الکحلوت شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی غاصب فوج کے حملے سے شہید ہو گئے۔

غزہ: جبالیہ میں 19 روزہ اسرائیلی دہشت گردی میں 770 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 19 دنوں کے اندر جبالیہ کیمپ، البلد اور اس کے گردونواح میں 770 سے زائد افراد کو شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی اور درجنوں کو لاپتہ افراد کو لاپتہ کیا ہے۔

شمالی غزہ میں غذائی تحفظ انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے:ڈبلیو ایف او

مقبوضہ فلسطین میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان عبیر عطیفہ نے کہا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔انہوں خبردار کیا کہ غزہ کے جنوب اور شمال میں غذائی تحفظ کے حوالے سے صورتحال خطرناک ہے۔

مزاحمت کےہاتھ لگنے والے ڈرون میں صہیونی دشمن کے مکروہ عزائم کا انکشاف

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی طرف سے مار گرائے جانے والے اسرائیلی ڈرون کی فوٹیج نے غزہ کی پٹی پرگھناؤنی جنگ کے آغاز سے ہی عمارتوں اور رہائشی علاقوں کو منظم طریقے سے تباہ کرنے کی اسرائیلی پالیسی کا پتا چلتا ہے۔ خاص طور پرشمالی غزہ میں آبادی انسانی المیے کا شکار ہیں۔