پنج شنبه 01/می/2025

غزہ جنگ

غزہ میں مزاحمتی حملوں میں 9 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

پیر کو عبرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ حملوں میں قابض فوج کے 9 اہلکار اور فوجی ہلاک اور متعد دیگر زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حکومت میں شدید اختلافات کیوں پھوٹ پڑے؟

گذشتہ روز اسرائیل کے سینیر وزراء ، آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان پر مشتمل اجلاس تلخ کلامی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔

قابض فوج کا 7 اکتوبرکے حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا

اسرائیلی قابض فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے جمعرات کی شام فیصلہ کیا کہ 7 اکتوبر کی "ناکامیوں" اور غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر فوج کے دفاعی نظام کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو القسام بریگیڈز کی طرف سے شروع کیے گئے "طوفان الاقصیٰ " کی تحقیقات کرکے اس کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

’حماس برقرار رہے گی” کیا امریکا درخت سے نیچے اترنا شروع ہوگیا ہے؟

"ہم اس خیال کو مانتے ہیں کہ حماس برقرار رہے گی۔" ان الفاظ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بدھ کو اپنے بیانات میں انکشاف کیا کہ وائٹ ہاؤس نے ایک قدم اٹھایا ہے جس میں نیتن یاہو حکومت کی مسلسل تین ماہ تک لامحدود حمایت کے بعد وائٹ ہاؤس ایک قدم پیچھے ہٹ رہا ہے۔ اس سے قبل حماس کو ختم کرنے کے لیے نیتن یاھو کے منصوبےمیں امریکا اسرائیل کی پشت پر کھڑا رہا ہے۔

غزہ لڑائی میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسرہلاک،ہلاکتوں کی تعداد 507

پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں ایک افسر کی ہلاکت کا اعلان کیا، جس سے گذشتہ 7 اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 507 ہو گئی۔

شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی افسرہلاک، ایک زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا ہے کہ کل اتوار کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ لڑائی کے دوران ایک افسر ہلاک اور ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے۔

4 یورپی ممالک کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

اتوار کے روز اسپین، آئرلینڈ، بیلجیئم اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے انسانی بنیادوں پر ایک مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔

نیتن یاھو ملک کوتباہی کی طرف لے جا رہے ہیں،فورا استعفا دیں:ایہود باراک

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو جنگ کے دوران اسرائیل کی قیادت کرنے کے اہل نہیں ہیں اور نیتن یاہو اور انتہائی دائیں بازو کے بغیر قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔

غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت کی کمر توڑ دی

اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے معاشی اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہےاسرائیل کے مرکزی بینک نے ابتدائی اندازوں کے حوالے سے کہا کہ جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور اس جنگ کی وجہ سے معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔

القسام نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے مزید 21 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ اس نے کل جمعرات کو صیہونی فوج کی مزید 21 فوجی گاڑیاں، کییرئر اور ٹینک تباہ کردیے