جمعه 21/مارس/2025

غزہ بمباری

فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں: حزب اللہ

لبنانی حزب اللہ نے کہا ہے کہ لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت فلسطینی منظر نامے پر ہونے والی اہم پیش رفت کا قریب سے مشاہدہ کر رہی ہے اور میدانی حالات کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اندرون اور بیرون ملک فلسطینی مزاحمتی قیادت سے براہ راست رابطے میں ہیں۔

جنگ بندی کے لیے عالمی مساعی کا خیرمقدم کرتے ہیں:حماس

آج اتوار کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے اور اس کی سرپرستی کرنے کے لیے عرب اور بین الاقوامی کوششوں کو سراہا ہے۔

مصری ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا نفاذ

مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ ہفتہ کی رات نافذ العمل ہو گیا۔ فلسطینی اور مصری ذرائع نے قاہرہ کی سرپرستی میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

مزاحمتی راکٹ القدس تک پہنچ گئے، سدیروت اور عسقلان میں آتش زدگی

جمعے کی دوپہر فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد را کٹ داغے جو القدس میں یہودی کالونی گوش عتصیون میں گرے۔ دوسری طرف غزہ کے قریب عسقلان اور سدیروت میں راکٹ حملوں کے بعد آگ لگ گئی۔

تل ابیب میں فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں ایک صہیونی ہلاک، سات زخمی

عبرانی میڈیا کے مطابق آج جمعرات کی شام کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائلوں سے نشانہ بننے کے نتیجے میں ایک صہیونی آباد کار ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں جنوبی تل ابیب میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔

غزہ پربربریت جاری، اسرائیل نے ایک اور فلسطینی کمانڈر شہید کردیا

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین کی مزاحمتی قیادت کے خلاف شروع کی گئی وحشیانہ جنگ میں ایک اور مجاھد کمانڈر کو بمباری کرکے شہید کردیا ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینی کمانڈر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس سے تعلق رکھتے ہیں۔

غزہ سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے،ئرسبع اور تل ابیب نشانے پر

بدھ کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ریاست کی گہرائیوں کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں راکٹ داغے۔ ان راکٹوں میں تل ابیب اوربئرسبع سمیت اسرائیل کے کئی دوسرے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کاغزہ کی پٹی سے دو راکٹ حملوں کا دعویٰ

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین علاقے غزہ کی پٹی سے اطراف میں قائم یہودی کالونیوں پر راکٹ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب کل مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجی یلغار کے بعد غزہ کے محاذ پر بھی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد مقامات پر بمباری بھی کی ہے۔

قابض اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے غزہ کے سمندر میں چار ماہی گیر زخمی

آج جمعرات کو اسرائیلی قابض بحریہ نے چار ماہی گیر اس وقت زخمی کر دیے جب وہ غزہ شہر کے سمندر میں اپنا کام کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے غزہ میں دو شہری زخمی

کل بدھ کو اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سےغزہ کی پٹی میں دو شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں ایک مقام کو نشانہ بنایا۔