چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن

اسرائیلی فورسز نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 10 املاک مسمار کر دیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے طمون قصبے کے قریب الراس الاحمر کے مقام پر فلسطینیوں کی مزید 10 املاک مسمار کردیں۔

اسرائیلی عدالت کا غرب اردن میں یہودیوں کے 17 مکانات مسمار کرنے کا حکم

اسرائیلی سپریم کورٹ نے ایک تازہ فیصلے میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرسلفیت میں یہودی آبادکاروں کے 17 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

غرب اردن کے مختلف شہروں میں یہودی شرپسندوں کے فلسطینیوں پر حملے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے متعدد مقامات پر فلسطینی شہریوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غرب اردن: الخلیل میں 42 کلو میٹر دیوار تعمیر کرنے کا اسرائیلی اعلان

صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ یہودی کالونیوں کے گرد دیوار فاصل کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو اسرائیل سے ملانے کا غیرمعمولی منصوبہ

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے غرب اردن میں قائم کی گئی سیکڑوں یہودی کالونیوں کو صہیونی ریاست سے ملانے کے ایک بڑے اور غیرمعمولی صہیونی منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

چاقو اور خنجر رکھنے کے الزام میں غرب اردن سے تین فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ عنوۃ کے مقام سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے خنجر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رام اللہ کے قریب ہی سے ایک فلسطینی لڑکے اور لڑکی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

غرب اردن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فلسطینی شہری جاں بحق

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو قتل کردیا۔ فلسطینی شہری کے قتل کایہ واقعہ گذشتہ شب شہر کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔

اسرائیلی ہٹ دھرمی جاری، غرب اردن میں 2500 نئے مکانات کی منظوری

امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی ہتھیانے کے لیے کارروائیاں تیز کردی ہیں اور اس نے منگل کے روز یہود آباد کاروں کے لیے مزید ڈھائی ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینیوں کی املاک مسماری کے بعد اسرائیلی فوج کی غرب اردن میں مشقیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عقربا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی املاک کی مسماری کے بعد صہیونی فوج نے بڑے پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے تعاقب کے باعث غرب اردن میں فلسطینی ٹرک کو حادثہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے ایک فلسطینی ٹرک کے تعاقب کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے۔