پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن

مسلح تحریک مزاحمت کسی مذاکرات میں شامل نہیں ہو گی: حسن یوسف

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہ نما اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے منتخب رکن الشیخ حسن یوسف نے کہا ہے کہ مسلح مزاحمت فلسطینی قوم کا دیرینہ حق ہے۔ جب تک ارض فلسطین پر صہیونیوں کا ناجائز تسلط موجود ہے فلسطینی مسلح جہاد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

’فلسطینیوں کی جان و مال پر حملے صہیونیوں کی منظم دہشت گردی‘

فلسطینی وزارت خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو جرائم پیشہ یہودیوں سے تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے دو مکان مسمار کر دیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرقی قصبے یطا میں الحلاوہ کالونی میں واقع فلسطینی شہریوں کے دو مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی بے مکان کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔

غرب اردن:حماس وفد کو قاہرہ مذاکرات میں جانے سے روک دیا گیا

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کو مصر میں فلسطینی دھڑوں میں آج ہونے والے مذاکرات میں جانے سے روک دیا۔

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کا نیا بم گرانے کی اسرائیلی تیاری

قابض صہیونی ریاست نے تمام تر عالمی مخالفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ناجائز اور غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر و توسیع کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے صہیونی نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کی یہودی بستیوں میں مزید 3829 مکانات کی تیاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی گرفتاری مہم، حماس رہنما کو پیشی کا نوٹس

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

غرب اردن میں 2000 مکانات کی تعمیر کی منظوری کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت آئندہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں مین یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 2000 مکانات کی تعمیر کی تیاری کر رہی ہے۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچے گرفتار کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن میں پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی ایک پرامن ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

غرب اردن: یہودیوں کے لیے 650 گھروں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے شمال مغربی رام اللہ میں قائم ’ بیت اریہ‘ کالونی میں یہودیوں کے لیے 650 نئے گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔