جمعه 02/می/2025

غرب اردن

غرب اردن میں اسرائیلی فوجی کےقتل پرحماس کی قوم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فوجی کے قتل کے واقعے پرقوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی تمام تر فوجی مشینری کے باوجود فلسطینی مزاحمت کار تحریک آزادی اور مزاحمت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

الخلیل: فلسطینیوں کے مکانات اور کارخانوں کی مسماری کا اسرائیلی حکم

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر اللخلیل میں بیت عوا کے مقام پر فلسطینیوں کے چار مکانات اور ایک کارخانے کو مسماری کا حکم دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت عوا بلدیہ کے فلسطینی میئر عبدالکریم مسالمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جمعرات کو خلہ الفول کےمقام پر چھاپہ مارا اور وہاں پر فلسطینی شہریوں کے چار مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔ یہ مکانات علی احمد علی السویطی، ثائر عبدالھادی ابو غالیہ، حسن احمد عبدالفتاح السویطی اور محمد عارف موسیٰ السویطی کی ملکیت ہیں۔ جب کہ قابض فوج نے ایک کارخانے کو بھی مسمار کرنے کا حکم دیا ہے جو وسام عبدالعزیز السویطی کی ملکیت بتایا گیا ہے۔ قابض صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام مکانات اور کارخانہ غیرقانونی طورپر قائم کیے گئے ہیں۔عبدالکریم مسالمہ نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کے لیے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، متعدد فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تلاشی اور چھاپوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن میں یہودیوں کےلیے 2304 نئےمکانات کی منظوری

قابض صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کے بعد یہودی آباد کاروں کے لیے وہاں پر 2304 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

غرب اردن اور القدس سے اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینی گرفتار کرلیے

قابض صہیونی فوج نےگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 12 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں کو غرب اردن اور القدس سے حراست میں لیا گیا۔

غرب اردن اور القدس میں یہودیوں کے لیے 2430 گھروں کا منصوبہ

اسرائیل کی پلاننگ وکنسٹرکشن کمیٹی کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے اڑھائی ہزار گھروں کی تعمیر کی ترویج شروع کی ہے۔

اسرائیلی جیلروں کی مجرمانہ غفلت، مریض اسیر کی حالت تشویشناک

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی جیل میں قید ایک مریض فلسطینی کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ 24 سالہ اسیر باسم النعسان کی حالت تشویشناک ہے اور اسرائیلی جیلر اس کے معاملے میں مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

یہودی شرپسندوں کے غرب اردن میں مذہبی مقامات پر اشتعال انگیز دھاوے

جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں مقدس مذہبی مقامات پراشتعال انگیز دھاوے بولے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مذہبی مراکز کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی رکاوٹوں کےباعث فلسطینیوں‌کو سالانہ کروڑوں ڈالرکانقصان

قابض صہیونی حکام کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں قائم کردہ چیک پوسٹوں اور دیگر رکاوٹوں کے نتیجے میں فلسطینیوں‌کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

القدس، غرب اردن میں صہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاون،19 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شہریوں میں سابق اسیران، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں‌ بھی شامل ہیں۔