چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں ایک مسجد شہید کر دی

قابض اور غاصب صہیونیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جبل جوھر کے مقام پر ایک انہدائی کارروائی کے دوران ایک مسجد شہید کردی جس پر فلسطینی عوام کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں زیتون کے 300 درخت نذرآتش کردیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یہودی آباد کاروں نے ہفتے کے روز فلسطینیوں کے زیتون کے ایک باغ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم 300 قیمتی اور پھل دار درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔

غرب اردن میں فدائی حملہ بہادری کی زندہ مثال ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے بیت المقدس اور فلسطین پر قابض قوتیں ہی مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے اور القدس کو یہودیانے کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز کئے گئے بم حملے کو 'جرات مندانہ' اور بہادری کی زندہ مثال قراردیا۔ اس حملے میں کم سے کم ایک یہودی آباد کار خاتون ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

غرب اردن میں فدائی حملہ، حماس کی قوم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جمعہ کے روز کیےگئے ایک فدائی حملے کی تحسین کرتےہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

بلات کی عدم ادائیگی ، فلسطینیوں کی بجلی بند کرنے کی دھمکی

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سےاسرائیل کو بجلی بلات کی ادائیگی روکنے کے جواب میں صہیونی حکومت نے غرب اردن کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے ساتھ مانیٹرنگ کیمروں کی بھرمار

تنظیم آزادی فلسطین'پی ایل او' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے شہروں میں بڑی تعداد میں خفیہ مانیٹرنگ کیمرے لگائے گئے ہیں۔

غرب اردن میں فدائی حملے میں زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی بستی غوش عتصمون میں ایک فلسطینی کی گاڑی کی گاڑی کی ٹکر سے دو صہیونی آبادکاروں زخمی کرتے ہوئے خود شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا۔

معمر فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے 18 ویں سال میں داخل

قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید مُعمر فلسطینی اسیری کے 17 سال مکمل ہونے بعد قید کے 18 ویں سال میں داخل ہوگئے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوجی کےقتل پرحماس کی قوم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فوجی کے قتل کے واقعے پرقوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی تمام تر فوجی مشینری کے باوجود فلسطینی مزاحمت کار تحریک آزادی اور مزاحمت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

الخلیل: فلسطینیوں کے مکانات اور کارخانوں کی مسماری کا اسرائیلی حکم

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر اللخلیل میں بیت عوا کے مقام پر فلسطینیوں کے چار مکانات اور ایک کارخانے کو مسماری کا حکم دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت عوا بلدیہ کے فلسطینی میئر عبدالکریم مسالمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جمعرات کو خلہ الفول کےمقام پر چھاپہ مارا اور وہاں پر فلسطینی شہریوں کے چار مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔ یہ مکانات علی احمد علی السویطی، ثائر عبدالھادی ابو غالیہ، حسن احمد عبدالفتاح السویطی اور محمد عارف موسیٰ السویطی کی ملکیت ہیں۔ جب کہ قابض فوج نے ایک کارخانے کو بھی مسمار کرنے کا حکم دیا ہے جو وسام عبدالعزیز السویطی کی ملکیت بتایا گیا ہے۔ قابض صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام مکانات اور کارخانہ غیرقانونی طورپر قائم کیے گئے ہیں۔عبدالکریم مسالمہ نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کے لیے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔