چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے فلسطینی بچہ گرفتار کرلیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں الرزازہ کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن: اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی شہری شہید

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں جبارہ چوکی پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

غرب اردن میں یہودی غنڈہ گردی میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا: القرعاوی

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور سینیر سیاست دان الفتحی القرعاوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی غنڈہ گردی میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔

غرب اردن:مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں 'عوفر' جیل کے باہر اسیران کے حق میں نکالی گئی ایک ریلی کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 20 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر ہفتے کے روز فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں زیرتعمیر فلسطینی مکان مسمار کردیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر فلسطینی شہریوں کا ایک زیرتعمیر مکان مسمار کردیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ وداخلی سلامتی کے ملازمین سراپا احتجاج

قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے سالانہ بجٹ میں وزارت خارجہ اور داخلی سلامتی کونظرانداز کرنے پران دونوں وزارتوں کے سرکاری ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کل جمعرات کو ملک بھر،بیرون ملک اسرائیلی سفارت خانوں اور قونصل خانوں، غرب اردن تل ابیب اور دیگر اہم مقامات پر اسرائیلی ملازمین نے احتجاجا ہڑتال اور کام کا بائیکاٹ کیا۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کی سزا دگنا کردی گئی

اسرائیل کی اپیل کورٹ نے اسیر فلسطینی امجد نعالوہ کی سزا دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امجد نعالوہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے ہے۔ اس کے ایک بھائی اشرف نعالوہ کو گذشتہ برس گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

یہودیوں کو غرب اردن میں زمین کی خریداری کی اجازت دینے کا قانون تیار

اسرائیلی وزارت دفاع اورفوج کے تعاون سے ایک نیا قانون منظور کرنے کی کوشش کی جا رہی جس کی منظوری کے بعد یہودی آباد کاروں کوغرب اردن میں فلسطینیوں سے اراضی اور املاک کی خریداری کی اجازت حاصل ہوجائے گی اور وہ غرب اردن میں مالکانہ حقوق کے مالک ہوں گے۔

نیتن یاھو نے غرب اردن میں یہودی کالونی کی منظوری دے دی

عالمی برادری کی طرف سے شدید تنقید کے باوجود اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت نے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے صرف دو روز قبل مقبوضہ فلسطینی علاقے غربِ اردن میں یہودی آبادکاروں کی ایک بستی کی منظوری دے دی ہے۔