جمعه 02/می/2025

غرب اردن

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے نئے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت

اردن کی حکومت نے فلسطین کے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اورتوسیع کے نئے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس منصوبے کےتحت اسرائیل غرب اردن کےعلاقوں میں 1936 مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی اسیر کو پونےتین لاکھ ڈالر جرمانہ

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک فلسطینی اسیر کو دو لاکھ 86 ہزا ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیل نے غرب اردن میں دو ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی

اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کا نسل پرستانہ سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں 1936 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

غرب اردن میں پر امن فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فائرنگ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن سے 20 ہزار عمرہ زائرین کے حجاز مقدس جانے کے انتظامات

فلسطینی وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری حسام ابو الرب نے بتایا ہے کہ اس سال غرب اردن سے مجموعی طور پر 20 ہزار فلسطینی عازمین عمرہ کے حجازس مقدس کے سفر کے انتظامات کیے گئیے ہیں۔

نیتن یاھو کا غرب اردن میں یہودیوں کے لیے تین ہزار مکانات کا منصوبہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے تین ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے ہزاروں مکانات اور ایک نیا صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

خالی پیٹ رہائی کی جنگ کے مسلسل 89 دن، اسیر کی حالت تشویشناک

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل 89 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری احمد زھران کی اسرائیلی جیل میں زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔ اسیر زھران کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بستر علالت میں بھی اسے زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا ہے۔

فلسطینی طالبہ کو اسرائیلی عدالت سے انتظامی حراست کی سزا

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے سے گرفتار کی گئی ایک فلسطینی طالبہ 20 سالہ شذی حسن کو انتظامی حراست کی سزا سنائی ہے۔ شذی کا تعلق غرب اردن کے علاقے رام اللہ سے ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، 17 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں کل سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے کریک ڈائون میں 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

غرب اردن: تاریخی غار پر یہودی آباد کاروں کا قبضہ

'بیت عاین' نامی یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تاریخی غار پر قبضہ کرلیا۔