شنبه 03/می/2025

غرب اردن

پہاڑی علاقے میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر صہیونی ریاست چراغ پا

فلسطین میں سماجی کارکنوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر جبل العرمہ کی چوٹی پر فلسطینی پرچم لہرا دیا جس پرصہیونی حکام کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

او آئی سی کااسرائیلی کمپنیوں‌کی فہرست جاری کرنےکا خیر مقدم

اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں‌میں کام کرنے والی اسرائیلی اور عالمی کمپنیوں‌کی فہرست جاری کرنے پر اقوام متحدہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران میں فائرنگ کردی ہے جس سے ایک فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا۔ یہ واقعہ کل بدھ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں پیش آیاب۔

غرب اردن: فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی بوچھاڑ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں فلسطینی شہریوں کے ایک پر امن جلوس پر قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

‘غرب اردن میں اسرائیل کی 150 کالونیوں میں۴۶۳۰۰۰ یہودی آباد ہیں’

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2012ء کے بعد 2019ء کے آخر تک یہودی آباد کاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

غرب اردن میں سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں گذشتہ روز ایک احتجاجی ریلی کے دوران سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

غرب اردن میں ڈکیت گینگ کا راج، اتھارٹی بے بس!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے مغربی کنارے میں کہنے کو فلسطینی اتھارٹی کی ملیشیائوں کی بڑی تعداد موجود دن رات شہروں اور قصبوں میں گشت کرتی ہے مگر اس کے باوجود غرب اردن میں لاقونیت کا راج ہے۔ شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ ساتھ بنکوں اور تجارتی مراکز میں کھلے عام لوٹ مار اور ڈکیتیاں جاری ہیں۔

غرب اردن : پر امن فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فائرنگ، کئی مظاہرین زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن میں محافظ ہی ڈاکو بن گئے!

فلسطین کے دریائے اُردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جہاں ایک طرف فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی عمل داری ہے اور دوسری طرف اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مگر صہیونی فوج اور عباس ملیشیا کے ہوتے ہوئے فلسطینیوں کی جان ومال غیر محفوظ ہیں۔

اراضی پر قبضےکا نیا صہیونی ہتھکنڈہ، غرب اردن میں 7 ‘قدرتی مقامات’ قرار

اسرئیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے فلسطین کی قیمتی اراضی ہتھیانے کے لیے ایک نیا حربہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے سات ہم علاقوں کو 'قدرتی سیرگاہیں' قرار دیتے ہوئے ان پر اسرائیلی ریاست کے کنٹرول کااعلان کیا ہے۔