
غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کا وعدہ پورا کریں گے:نیتن یاھو
بدھ-4-مارچ-2020
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کنیسٹ کے انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ایک بارپھر وادی اردن اور غرب اردن کو صہیونی ریاست کی خود مختاری میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ عوام نے بھاری مینڈیٹ سے ایک بار پھرکامیاب کرکے وعدےپورے کرنے کا موقع دیا ہے۔ وہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ وادی اردن اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کو اسرائیل کی عمل داری میں لائیں گے۔