
اسرائیلی فوج کا اسکول پرچھاپہ، ایک لڑکی گرفتار، دو مکانات مسمار
منگل-15-نومبر-2022
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے السھلہ کالونی میں ایک پرائمری اسکول پر چھاپہ مارا۔ الخلیل میں ابو ریش چوکی سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا جب کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اساتذہ کو اسکول تک جانے سے روک دیا۔