یکشنبه 11/می/2025

غرب اردن

گذشتہ ہفتے چار فلسطینی شہید، ایک یہودی جھنم واصل، 224 مزاحمتی حملے

گذشتہ ہفتے مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں، جس کے دوران ایک آباد کار ہلاک، متعدد فوجی اور آباد کار زخمی جب کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔

غرب اردن: یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کے فلسطینیوں پرحملے

کل جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا اور مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں حملے کیے جب کہ مزاحمتی نوجوانوں نےقابض فوج اور یہودی آباد کاروں کا مقابلہ کیا۔

نابلس میں آباد کاروں نے سڑکیں بلاک کردیں، ربڑ کے ٹائرنذرآتش

کل بُدھ کے روز درجنوں آباد کاروں نے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل حملوں کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر نابلس کے جنوب اور مغرب کی سڑکوں کے چوراہوں کو بند کر دیا، اور ربڑ کے ٹائر جلائے۔

اسرائیلی فوج کا بیت لحم میں ایک اسٹیڈیم پر چھاپہ، نوجوان گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے کل سوموار کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےکے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضراسٹیڈیم پردھاوا بولا اور آنسو گیس کے گولے برسائے جب کہ انہوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

مغربی کنارے اور القدس میں 24 گھنٹوں کے اندر 28 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔

الخلیل اور جینن میں پتھراؤ اور جھڑپوں میں ایک آباد کار زخمی

جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے وسط میں واقع باب الزاویہ کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کی فلسطینی مکینوں کے درمیان ہفتے کی شام جھڑپوں کے دوران سنگ باری سے ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔ ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں بھی فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

مغربی کنارے میں فوجیوں پر فائرنگ اور آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ

جمعرات کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جلبوع چیک پوائنٹ پر اسرائیلی قابض فوج پر فائرنگ کی جب کہ قابض انتظامیہ نے اعلان کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں پتھراؤ کے نتیجے میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ .

غرب اردن: اسرائیلی فوجی زخمی،آباد کاروں کے گھروں پر حملے

بدھ کی شام مغربی کنارے کے علاقوں میں ایک یہودی بستی پر فائرنگ اور پتھراؤ سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی اور آباد کاروں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔

سلفیت میں مزاحمتی کارروائی پر فلسطینی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی

کل منگل کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک فلسطینی نے چاقو کے وار کرکے تین یہودی شرپسندوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے خود بھی قابض فوج کی گولیاں کھاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ یہ کارروائی صرف 20 منٹ میں انجام دی گئی جس میں 19 سالہ محمد صوف نے بہادرانہ حملے میں تین یہودی آباد کاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

اسرائیلی فوج نے سلفیت کے بروکین قصبے کا محاصرہ کرلیا

کل منگل کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے بروکین کے شمالی داخلی راستے کو بند کر دیا۔