
فلسطینی مزاحمت کاروں کی الخلیل میں صہیونی بس پر فائرنگ
پیر-16-جنوری-2023
اتوار کی شام مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونیوں کی ایک بس پر فائرنگ کی اور مزاحمت کار کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔
پیر-16-جنوری-2023
اتوار کی شام مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونیوں کی ایک بس پر فائرنگ کی اور مزاحمت کار کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔
اتوار-15-جنوری-2023
فلسطینی مزاحمت کاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج اور غاصب یہودی آباد کاروں کے خلاف 11 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں ایک فائرنگ آپریشن، دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ اور آباد کاروں کے خلاف دو حملے شامل ہیں، جب کہ 7 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
ہفتہ-14-جنوری-2023
فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 25سالہ حبیب کمیل اور18 سالہ عبدالہادی نزال کو کل جمعہ کی شام آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دونوں شہدا کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جمعرات-12-جنوری-2023
بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں اسرائیلی قابض حکومت مقبوضہ مغربی کی 13000 دونم اراضی اور الخلیل شہر میں تقریباً 70 عمارتیں یہودی آباد کاروں کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ قابض حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ اس کی ملکیت ہیں یا وہ سنہ1948ء کی النکبہ سے پہلے مالکان اور وارث تھے۔
بدھ-11-جنوری-2023
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمت کی 16 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ، 3 بارودی آلات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دینا اور آباد کاروں کی دو گاڑیوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔
منگل-10-جنوری-2023
مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے 2022 کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے کی جانے والی 3584 خلاف ورزیوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان میں دو قتل، 994 سیاسی گرفتاریاں، 418 سمن، 250 حملے اور مار پیٹ اور 306 گھروں اور کام کی جگہوں پر چھاپے شامل ہیں۔
پیر-9-جنوری-2023
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مسلسل مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ کل اتوار کو مزاحمت کی 16 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں اسرائیلی قابض فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کا حملہ بھی شامل ہے۔
پیر-9-جنوری-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اور سابق اسیر مصطفیٰ ابو عرہ نے کہا ہے کہ انتہا پسند صہیونی وزیر بن گویر کی صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے خلاف پابندیاں لگانے اور قوانین بنانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں پر پابندیاں عاید کرنے میں صرف بن گویر ہی پیش پیش نہیں بلکہ قابض ریاست میں داخلی سلامتی کے وزراء کی سابقہ کوششیں ناکام رہیں رہیں اور صہیونی ریاست فلسطینی قیدیوں پر مظالم پر پوری دنیا میں رسوا ہوا ہے۔
اتوار-8-جنوری-2023
مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں ناکامی کا نیا صہیونی اعتراف سامنے آیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 کارروائیوں کے بعد عبرانی ویب سائٹ "واللا" نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔
ہفتہ-7-جنوری-2023
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کے جنوب مغرب میں عقبہ جبر کیمپ میں اسرائیلی قابض فوجوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوگیا۔