
اسرائیلی دہشت گردی کے بعد غرب اردن اور القدس میں مزاحمتی کارروائیاں
جمعہ-27-جنوری-2023
کل جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نو فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غرب اردن اور القدس میں آج جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر مزاحمتی کارروائیاں اور جلوس نکالےگئے۔ فلسطینیوں کی طرف سے قابض فوج اور ریاست کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔