شنبه 10/می/2025

غرب اردن

مغربی کنارے میں جھڑپوں میں ایک فلسطینی بچہ شہید، درجنوں زخمی

کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک 16 سالہ فلسطینی بچے امیر مامون عودہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

غرب اردن میں چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان شہید

جمعہ کی صبح فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےمیں ایک فلسطینی نوجوان کو ایک آباد کار نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیت اور قلقیلیہ کے درمیان واقع "ڈورٹ فارم" چوکی کے قریب یہودی آباد کاروں کو چاقو مارنے کی کوشش کی جس پر اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا

دو روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں زخمی ہونے والا ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔

الخلیل اور نابلس میں آباد کاروں کے وسیع پیمانے پرحملے

یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نےکل منگل کی شام کو قابض افواج کی فول پروف سکیورٹی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں نابلس اور الخلیل پر حملے کیے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

جنین: قابض اسرائیلی فوج نے شہید محمود کمیل کے والد کو گرفتار کر لیا

صہیونی قابض فوج نے ہفتہ کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں شہید محمود کمیل کے والد عمر کمیل کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔​

الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ایک یہودی آباد کار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع ہجائی یہود بستی کے قریب ​ہفتے کی صبح فائرنگ کے حملے میں ایک صہیونی آباد کار زخمی ہوگیا۔

گذشتہ ہفتےغرب اردن میں دو فلسطینی شہید، تین صہیونی قتل

پچھلے ہفتے مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی شہید ہوئے جب کہ تین یہودی آبادکاروں کو قتل کردیا گیا۔

رام اللہ میں جھڑپوں کے بعد تین فلسطینی شہری گرفتار کرلیے

جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے گورنری کے الگ الگ علاقوں میں تین شہریوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب رام اللہ میں متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کرد

جمعرات کو صیہونی قابض فوج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مغرب میں واقع قصبے اذنا میں ایک مکان کو مسمار کر دیا۔