شنبه 10/می/2025

غرب اردن

یہودی کالونیوں کی دوباورہ آباد کاری فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ قرار

فالو اپ کمیٹی برائے قومی اور اسلامی فورسزنے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں شمرون بستی میں آباد کاروں کی واپسی پر قابض کنیسٹ کا فیصلہ اور بستیوں کی تعمیر کو جاری رکھنے کا اعلان فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مزاحمتی کارروائیاں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا اور مزاحمت کی 15 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ان میں فائرنگ کا حملہ، دو دھماکہ خیز آلات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دینا اور دو مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنا شامل ہیں، اس کے علاوہ آباد کاروں کے خلاف دو کارروائیوں اور دو گاڑیوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مزاحمتی کارروائیاں، ایک آباد کار ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔

غرب اردن میں سنگ باری سے دو یہودی آباد کار زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کو نشانہ بنانے کی اس دوسری کارروائی میں اتوار کی شام دو آباد کار معمولی زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے کے قصبے حوارہ میں فائرنگ سے دو اسرائیلی زخمی

اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے قصبے حوارہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کے مرتکب کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی بربریت ،ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی دہشت گردی میں 9 فلسطینی شہید

فلسطین انفارمیشن سینٹر’معطی‘ کے 10 سے 16 مارچ کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قبضے کی گولیوں سے 9 فلسطینی شہید اور فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں ایک یہودی آبادکار ہلاک ہوا۔

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں ایک مکان مسمار کر دیا

قابض صہیونی فوج نے آج بروز جمعرات رام اللہ کے مغرب میں دیر عمار گاؤں میں زیر تعمیر مکان کو مسمار کر دیا۔

اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والا فلسطینی عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار

کل منگل کے روز فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس سروس نے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے 24 سالہ جوان محمد ہیثم راشد دراغمہ کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

نابلس میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ، مغربی کنارے،یروشلم میں گرفتاریاں

فلسطینی مزاحمت کاروں نے نابلس کے مشرق میں اسرائیلی فوجی چوکی پر فائرنگ کی، جب کہ قابض فوج نے مغربی کنارے اور یروشلم میں الگ الگ مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔اس دوران نوجوانوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔