یکشنبه 04/می/2025

غرب اردن

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 15 مزاحمتی کارروائیاں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور اس کے نتیجے میں پرانے شہر نابلس میں مزاحمت کاروں کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران ایک صیہونی فوجی زخمی ہوا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

صیہونی قابض فوج نے غرب اردن میں گولیاں مار کردو فلسطینیوں کو شہید اور چار کو زخمی کردیا۔

قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غرب اردن میں املاک مسماری

کل اتوارکو صہیونی قابض فوج نے بیت لحم کے مشرق میں الفردیس گاؤں میں کار واش اور اریحا کے شمال میں ایک بیرک کو مسمار کردیا۔

شہادت کے 55 دن بعد 3 فلسطینی شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دو ماہ قبل اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے تین فلسطینی شہداء کو کل ہفتے کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔ تینوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد قابض فوج نے ان کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے تھے جنہیں 55 دن بعد ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

یہودی شرپسندوں کے حملوں میں چار فلسطینی زخمی، زیتون کا باغ برباد کردیا

کل ہفتے کے روز آباد کاروں اور اسرائیلی قابض فوج کے فلسطینی شہریوں پر حملے کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے کفر الدیک میں آباد کاروں نے زیتون کے 258 پودے اکھاڑ پھینکے۔

مغربی کنارے اور یروشلم میں ایک ہفتے کے اندر 241 مزاحمتی کارروائیاں

فلسطینی علاقوں میں غاصب صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 28-04-2023 سے 04-05-2023 کے عرصے کے دوران اضافہ ہوا ہےجب مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمت کی 241 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

وادی اردن: اسرائیلی کارروائی میں شہید ہونے والے تین فلسطینی کون ہیں؟

کل جمعرات کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی علاقے نابلس میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگئے۔ تینوں کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز سے بتایا جاتا ہے۔

نابلس میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید تین فلسطینی شہید

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح دو فلسطینی نوجوانوں کو غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گولی مار کر فنا کے گھاٹ اتار دیا۔

اسرائیل کا سڑک سے غرب اردن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا خطرناک منصوبہ

اسرائیلی ریاست کے عبرانی اخبار "ہارٹز" نے بتایا کہ سول انتظامیہ کی اعلیٰ منصوبہ بندی کمیٹی نے مشرقی یروشلم کے علاقے میں فلسطینیوں کے لیے ایک سڑک ہموار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ مغربی کنارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والے ایک بڑے آباد کاری کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیےشروع کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی تلے کچل ڈالا، دو گرفتار

کل بدھ کی شام قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں ایک جیپ فلسطینی نوجوان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، جب کہ قابض فورسز نے جنین کیمپ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔