
اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی شہری شہید
منگل-20-جون-2023
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تازہ شہادتوں کے بعد گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والےفلسطینیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔