جمعه 02/می/2025

غرب اردن

رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیل کے ہاتھوں 256 املاک مسمار

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 256 املاک مسمارکی گئیں۔

رواں سال کی پہلی ششماہی میں فلسطینیوں پر صیہونیوں کے 4073 حملے

اسرائیلی قابض افواج اورانتہا پسند یہودی آباد کاروں نے اس سال 2023ء کی پہلی ششماہی میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف 4073 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

جنین کیمپ پر حملے کے خلاف جنگ میں ایک صہیونی فوجی جھنم واصل

منگل کی شام جنین کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب جب سنیما محلے اور کیمپ میں صیہونی قابض فوج کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں۔

جنین میں شہداء کی تعداد 12 ہوگئی، قابض فوج کا شہر سے انخلاء

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصبح اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 120 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے حملے میں جنین کیمپ میں بجلی اور پانی کا نظام تباہ

اسرائیلی قابض فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر جنین اور اس کے کیمپ پر اپنی مسلسل جارحیت کے دوران کیمپ میں بجلی اور پانی کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔

جنین: اسرائیلی دہشت گردی میں شہداء کی تعداد 8 ہوگئی،50 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

جنین میں اسرائیلی فوج کی بریت، چھ فلسطینی شہید، متعدد زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، جون میں 380 فلسطینی گرفتار

فلسطینی مرکزبرائے امور اسیران نے جون کے مہینے کے دوران مغربی کنارے، یروشلم اور غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی جانب سے کی گئی گرفتاریوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 380 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 45 بچے اور 10 خواتین شامل ہیں۔

مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں قابض فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں

گذشتہ شب قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان غرب اردن کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر دھاوا بول دیا۔

یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں فلسطینیوں کی فصلوں کو آگ لگا دی

کل جمعہ کو یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں التوانہ میں زرعی فصلوں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔