چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن

غرب اردن:انتخابی امیدواروں پر فائرنگ، الیکشن ’ہائی جیک‘ کرنے کی سازش؟

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے متوقع امیدواروں کے گھروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات نے سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

غرب اردن: یہودی شرپسندوں کی مقدس مقامات کی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے اتوار کو علی الصباح مسلمانوں کے مذہبی مقامات پر دھاوا بول دیا اور وہاں تلمودی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کے مرتکب ہوتے رہے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں نہتے فلسطینی پر وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہو گیا ہے اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے۔

غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی آبادی 48 لاکھ سے متجاوز

فلسطین میں سرکاری سطح پری جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء کے وسط تک مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینی باشندوں کی تعداد 4 ملین 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

غرب اردن: فائرنگ سے یہودی آباد کار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے بیت لحم شہر میں تقوع کے مطابق نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک یہودی آباد کار زخمی ہو گیا۔

غرب اردن میں دو بریگیڈ اضافی اسرائیلی فوجی نفری تعینات

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک یہودی اسکول کے پرنسپل کے قتل کے واقعے کے بعد غرب اردن میں دو بریگیڈ اضافی فوجی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غرب اردن: فائرنگ سے ایک صہیونی ہلاک ، تین زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعہ کی شام فائرنگ کے ایک واقعے کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور کم سے کم تین زخمی ہو گئے ہیں۔ زحمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

استنبول دہشت گردی میں شہید دو فلسطینیوں کے جسد خاکی غرب اردن منتقل

تُرکی کے استنبول شہر میں قائم اتا ترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گذشتہ منگل کے روز ہونے والی دہشت گردی کی بدترین کارروائی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کے جسد خاکی آج مقبوضہ مغربی کنارے پہنچائے جا رہے ہیں جہاں انہیں ان کے آبائی شہروں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

غرب اردن: چاقو کے حملے میں یہودی خاتون ہلاک، حملہ آور بھی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ’کریات اربع‘ یہودی کالونی کے قریب ایک فدائی حملے میں ایک صہیونی خاتون ہلاک اور ایک یہودی زخمی ہوا ہے جب کہ اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی میں حملہ آور کو شہید کر دیا گیا ہے۔ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت محمد الطرایرہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 19 سال بتائی جاتی ہے۔

غرب اردن: فدائی حملوں کا خوف، بس اڈوں کیلئے نیا اسرائیلی سیکیورٹی پلان

فلسطینی شہریوں کی جانب سے غاصب صہیونیوں اور قابض اسرائیلی فوج پر ہونے والے مزاحمتی حملوں کے خوف سے اسرائیلی حکام کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، جس کا اندازہ ان کے آئے روز سامنے آنے والے سیکیورٹی منصوبوں سے ہو رہا ہے۔