چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن

اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں ایک فلسطینی شہید

نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نزدیک منگل کے روز ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلسطینی نے ایک فوجی کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی لیکن اس واقعے میں کوئی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا ہے۔ جوابی کارروائی میں مشتبہ فلسطینی حملہ آور کو گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

پانچ فلسطینیوں کی اسیری کے نئے سالوں کا آغاز

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید پانچ فلسطینی اسیران کی اسیری کے نئے سالوں کا آغاز ہوا ہے۔ اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہونے والے فلسطینیوں میں غرب اردن اور غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل ہیں۔

غرب اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی نئی اسرائیلی سازش

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی یہودی کالونیوں کے قیام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو صہیونی ریاست کے زیرتسلط شہروں سے مربوط کرنے کی ایک نئی اسکیم پر کام شروع کیا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج کے دھاوے، 9 فلسطینی شہری زیرحراست

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی فوج کے دھاووں کے دوران نو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ کی غرب اردن میں مسجد شہید کرنے کی دھمکی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں گذشتہ روز ایک جامع مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔ قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیت لحم کے مشرق میں واقع جامع مسجد کو اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ مسجد کی تعمیر مقامی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی ہے۔

غرب اردن:اسرائیلی فوجی چوکی سے 16 سالہ فلسطینی لڑکی گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک کارروائی کے دوران فوجی چوکی کے قریب ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے عدالت سے فلسطینی لڑکی کو گرفتار کر لیا

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے جنین کے قصبے یعبد سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو اس وقت عدالتی احاطے سے گرفتار کر لیا گیا جب اس کے بھائی کے کیس کی سماعت جاری تھی۔

غرب اردن سے اسرائیلی فوج نے 8 فلسطینی گرفتار کر لئے

اسرائیل فوج نے اتوار کی صبح مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور میونسپل کمیٹیوں سے آٹھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 10 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ چھاپوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراستی مراکز میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

غرب اردن: یہودی کالونیوں کوملانے کے لیے ریلوے ٹریک بچھانے کا منصوبہ

قابض صہیونی ریاست فلسطین کے علاقوں میں یہودی توسیع پسندی کے حربوں کو آگے بڑھانے کے لیے نت نئے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں قائم کی گئی غیرقانونی یہودی کالونیوں کو باہم ملانے کے لیے ریلوے ٹریک کا ایک نیا جال بچھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔