جمعه 17/ژانویه/2025

علماء کونسل

عالمی علماء کونسل کےسربراہ الشیخ قرہ داغی کا غزہ جانے کا اعلان

عالمی علما کونسل نے سربراہ الشیخ علی قرہ داغی نے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جائیں گے چاہے انہیں شہید ہی کیوں نہ کردیا جائے۔

اسرائیل کے زیرسایہ القدس بلدیہ کے الیکشن میں حصہ لینا حرام قرار:فتویٰ

فلسطین میں سپریم فتویٰ کونسل نے یروشلم میں قابض اسرائیلی ریاست کی زیر نگرانی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے یا امیدواری بننے اور ووٹ ڈالنے کے حوالے سے فتویٰ صادر کیا ہے۔

اسرائیل کے مقابلے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے: علما کونسل

بین الاقوامی علما کونسل نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ قابض صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کریں۔

اسرائیل سے دوستی کرنے والے ملک قبلہ اول گنوانا چاہتے ہیں: علماء کونسل

بین الاقوامی علماء اتحاد نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی حالیہ اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی دشمن سے تعلقات قائم کرنے والے ممالک کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

علماء کونسل کی حماس رہ نما کو بلیک لسٹ کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت

عالمی علماء کونسل نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کو دہشت گرد قرار دینے اور 50 لاکھ ڈالر ان کے سرکی قیمت مقرر کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

صہیونی ریاست کی افریقی ملکوں میں داخل اندازی بند کرانے کا مطالبہ

افریقا کے علماء پر مشتمل سپریم کونسل نے صہیونی ریاست کے افریقی ملکوں میں بڑھتے اثر رسوخ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکومتوں سے اسرائیلی مداخلت بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔