دوشنبه 24/مارس/2025

عقوبت خانے

اسرائیل کے بدنام زمانہ عقوبت خانے میں ایک اور فلسطینی تشدد سے شہید

غزہ کی پٹی سے جبری طور پر اغوا کیےگئے ایک فلسطینی قیدی کو مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں قائم اسرائیلی فوج کے ٹارچرسیل ’سدی تیمان‘ میں ایک اور فلسطینی قیدی عمر عبدالعزیز فضل جنید کو بدترین تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

غزہ کے بزرگ فلسطینی کو اسرائیلی عقوبت خانے میں شہید کردیا گیا

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور فلسطینی اسیران کلب نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس سے جبری طور پر اغوا کیے گئے بزرگ فلسطینی 78 سالہ احمد رزق قدیح ایک فوجی عقوبت خانے میں تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 160 بچوں اور 31 خواتین سمیت 4900 فلسطینی قید

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے سرگرم اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے 31 خواتین قیدیوں سمیت 4900 فلسطینیوں کو عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے جن میں 18 سال سے کم عمر کی ایک لڑکی سمیت 160 بچے بھی قید ہیں۔

اسرائیل کے "دامون” جیلی میں خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کی تفصیلات

فلسطین میں اسرائیلی قیدیوں کے حقوق کے لیے قائم کردہ اسیران کمیشن نے اپنی خاتون ایڈووکیٹ وکیل حنان الخطیب کے ذریعے اسرائیل کی بدنام زمامہ ’دامون‘ جیل میں فلسطینی اسیران کے ساتھ جیل عملے کی بدسلوکی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں 600 بیمار قیدیوں کو’سست موت‘دیے جانے کی کوشش

صہیونی قابض ریاست کی جیلوں کے اندر 600 فلسطینی قیدی بغیر کسی صحت کی دیکھ بھال کے پریشانیوں اور تکلیفوں سے گزر رہے ہیں۔ اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قیدیوں کے علاج معالجے میں ٹال مٹول کی پالیسی دراصل انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دی جاتی ہے۔

عباس ملیشیا کے عقوبت خانوں میں فلسطینی طالب علم پرہولناک تشدد

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے ایک حراستی مرکز میں پابند سلاسل ایک نوجوان فلسطینی طالب علم پروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اذیتوں کے ذریعے قیدیوں کو اقبال جرم پر مجبور کرنے کا صہیونی حربہ

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیےکام کرنے والے دو گروپوں نے صہیونی فوج کے عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں کو بدترین اذیتیں دینے اور تشدد کے ذریعے انہیں اقبال جرم کرنے پر مجبور کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

عباس ملیشیا کے عقوبت خانے میں نہتے طالب علم پرہولناک تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کی ایک جیل میں سیاسی بنیادوں پر قید کیے گئے فلسطینی طالب علم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے پر عباس ملیشیا کے جلادوں نے وحشیانہ تشدد جاری رکھا ہوا ہے۔

عباس ملیشیا کے عقوبت خانے میں سیاسی کارکن پر بہیمانہ تشدد

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام عقوبت خانے میں ایک سیاسی کارکن فادی عبدالدائم کو عباس ملیشیا کےجلادوں نے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ دوسری جانب مضروب فلسطینی اسیر کے اہل خانہ نے رام اللہ اتھارٹی کے جبرو تشدد اور عباس ملیشیا کے جلادوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

عقوبت خانوں میں حماس کے اسیران کے خلاف صہیونی درندگی بدستور جاری

اسرائیلی جیل حکام ، صہیونی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جیلوں میں بند اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے کارکنان پر مظالم اور درندگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔