
حماس کے وفد کی لبنانی رکن پارلیمنٹ ولید جنبلاط سے ملاقات
جمعہ-2-فروری-2018
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز بیروت میں ‘ڈیموکریٹک گیدرنگ‘ کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ ولید جنبلاط سے ملاقات کی۔
جمعہ-2-فروری-2018
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز بیروت میں ‘ڈیموکریٹک گیدرنگ‘ کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ ولید جنبلاط سے ملاقات کی۔
پیر-4-دسمبر-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
جمعہ-10-نومبر-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اپنے دورہ لبنان کے دوران صدر میشل عون اور دیگر دیگر سیاسی اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
بدھ-13-ستمبر-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اگلے ماہ اکتوبر کے آخر میں مغربی افریقا کے ایک درجن ملکوں اور اسرائیل پر مشتمل سربراہ کانفرنس کے ملتوی کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق کا کہنا ہے کہ ’توگو‘ میں ہونے والی صہیونی ، افریقی چوٹی کانفرنس کا التواء فلسطینیوں کی حمایت کرنے والوں کی فتح ہے۔
پیر-22-مئی-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جماعت بارے جہالت پرمبنی موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ دہشت گردوں اور وطن کی آزادی کے لیے لڑنےوالوں میں فرق کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے جس انداز میں حماس کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا موقف اپنایا ہے وہ زمینی حقائق کے منافی اور امریکی صدرکی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بدھ-12-اپریل-2017
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے یہودی پولیس اور فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور مسجد کے داخلی دروازوں کے تالے توڑنے سمیت دیگر تمام جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقام میں گھسنے سے قبل اس کے تالے توڑنا اور مسجد کی بے حرمتی صہیونی ریاست کی منظم اور طے شدہ سازش کا حصہ ہے۔
ہفتہ-25-مارچ-2017
غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کی شام نامعلوم افراد نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سینیر عسکری کمانڈر کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ دوسری جانب حماس اور جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کمانڈر مازن فقہا کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل پر عاید کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ دشمن کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
پیر-15-اگست-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے ترجمان عزت الرشق نے یہودی آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہودی اشرار کی طرف سے قبلہ اول پر یلغار مقدس مقام کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی ایک بھونڈی سازش ہے۔
جمعرات-4-اگست-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ جماعت مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی بچوں کا ذہن بگاڑنے اور نظام تعلیم کی آڑ میں صہیونیت مسلط کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ حماس نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ بیداری اور زندہ ضمیر ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی نصاب تعلیم کو یہودیانے کی سازشیں ناکام بنا دیں۔