چهارشنبه 30/آوریل/2025

عزت الرشق

آسٹریلیا کا حماس کے خلاف اقدام قابض اسرائیلی بیانیے کا عکاس: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے آسٹریلیا کی طرف سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان مسترد کردیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی امیر قطر سے ملاقات، فلسطین کی تازہ صورتحال پربات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ان کے شاہی محل میں‌ ملاقات کی۔

القدس میں انتخابات کے فیصلے پر پورے عزم کے ساتھ قائم رہیں گے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ حماس بیت المقدس میں آنے والے پارلیمانی انتخابات میں مقامی باشندوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے مطالبے پر قائم ہے۔ حماس کا اصرار ہے کہ بیت المقدس کے باشندوں کو 2006ء کے قانون ساز کونسل کے انتخابات کی طرح آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھی امیدوار کھڑے کرنے، ووٹ ڈالنے اور شہر سے فلسطینی پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کا پورا پورا حق ہے۔

اسرائیل سے دوستی مسلم امہ کے وسائل تک دشمن کو رسائی دینے کے مترادف

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کےسینیر رکن عزت الرشق نے کہا ہےکہ اسرائیل کی طرف ھانپے جانے والے ممالک اپنے اور مسلم امہ کے وسائل کو غلط مقام پر صرف کررہے ہیں۔ اسرائیل سے دوستی مسلم امہ کے مفاد کے خلاف اور اس کے وسائل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ اسرائیل سے معمول کے مطابق تعلقات استوار کرنے والے ممالک اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

"الحاق” کےاسرائیلی پروگرام کے خلاف تمام آپشن کھلے ہیں: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غرب اردن کے اسرائیل سے"الحاق" کے پروگرام کے خلاف فلسطینی قوم کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں۔

ملائیشیا کی حکومت اور عوام کا قضیہ فلسطین کی حمایت پر اجماع قابل تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے برادر مسلمان ملک ملائیشیا کے قضیہ فلسطین سے متعلق سرکاری اور عوامی موقف کو قابل تحیسن قرار دیتے ہوئے عالم اسلام سے اسے قابل تقلید نمونے کے طورپر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

حماس مخالف امریکی قرارداد عالمی برادری کے لیے نیا امتحان: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے آج جنرل اسمبلی میں فلسطینی مزاحمت کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی برادری ایک بار پھر امتحان سے دوچار ہے۔

غزہ میں کشیدگی روکنے کے لیے عالمی برادری سے رابطے میں ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ روکنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

سلامتی کونسل میں فلسطین مخالف بیان رکوانے میں کویتی کردار کی تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےکویت کی جانب سے سلامتی کونسل میں فلسطینی تحریک مزاحمت کی مذمت میں پیش کی گئی امریکی اور اسرائیلی قرارداد کو ناکام بنانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کویت کے جاندار سفارتی کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس برادر ملک کویت کی سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کی حمایت میں مساعی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کویت نے سلامتی کونسل میں امریکا کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کاروں اور غزہ کی پٹی کے فلسطینی مجاھدین کی کارروائیوں کو اشتعال انگیز قرار دینے کے بیان کو ناکام بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ کویت کی حکومت فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نےکہا کہ امیر کویت کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو دہشت گرد قرار دینے پر مبنی بیان روکنے میں اہم کرادار ادا کیا اور انہوں نے فلسطینیوں کی مسلح جدو جہد کو عالمی فورم پر تسلیم کرایا ہے۔انہوں نے تمام عرب اور مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل مین فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کریں اور

’حماس اور اسلامی جہاد کے بغیر نیشنل کونسل کا اجلاس مصالحت پر تازیانہ‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمودعباس کی جانب سے نیشنل کونسل کا اجلاس بلائے جانے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد کو نظرانداز کرکےنیشنل کونسل کا اجلاس طلب کرنا مصالحتی مساعی پر تازیانہ برسانے کے مترادف ہے۔