چهارشنبه 30/آوریل/2025

عزت الرشق

عالمی عدالت غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی جارحیت بند کرائے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے ہیگ کی عالمی عدالت میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی قانونی ٹیم کی طرف سے کی گئی درخواست کو سراہا ہے۔

قیادت پر بزدلانہ حملوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبہ کے سینئر رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اندرون ملک اور دنیا بھر میں فلسطینی قیادت کے خلاف حملوں سے بہادر مزاحمت کا جذبہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔

جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنا امریکا کا جنگی جرم ہے: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکا کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی قرار داد ویٹو کرنے کو فلسطینی قوم کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔

سویڈن میں دوبارہ قرآن جلانے کی اجازت نفرت پھیلانے کی کوشش ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے سویڈن میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنےکی دوبارہ اجازت دینے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پورے عالم اسلام کی توہین قرار دیا ہے۔

مثالی ہم آہنگی نے دشمن کےتمام اندازے غلط ثابت کردیے:الرشق

فلسطینیوں کی مثالی ہم آہنگی نے دشمن کےتمام اندازے غلط ثابت کردیے:الرشقاسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام کے اتحاد، مزاحمتی دھڑوں کی ہم آہنگی اور تازہ معرکے کے لیے مشترکہ آپریشن روم کا انتظام قابلیت، عسکری تعاون، سیاسی اور میڈیا میں اعلیٰ سطحی فیلڈ کوآرڈینیشن نے دشمن کے حساب کتاب اور غلط اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔

‘حریت پسندوں کا انتقام’ آپریشن اسرائیلی جرائم کے خلاف ناگزیرہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ القدس بریگیڈز کے رہ نماؤں کے قتل اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد آپریشن ‘ریوینج آف فری پیپل’ [حریت پسندوں کا انتقام] قابض فوج کے جرائم کا ایک ضروری جواب ہے اور یہ آپریشن اب ضروری ہوچکا ہے۔

سعودی عرب میں قید فلسطینی باپ بیٹا رہا، الرشق کی تصدیق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے فلسطینی انجینیر سلیمان حداد المعروف "ابو یحییٰ" اور ان کے بیٹے یحییٰ کو رہا کردیا ہے۔ رہائی کے بعد دونوں باپ بیٹا ترکیہ کے شہر استنبول چلے گئے ہیں۔

آخری آباد کار کو نکال باہر پھینکنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے: عزت الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام بیت المقدس کے دفاع کے لیے اپنی مزاحمت اور قبلہ اول سے ربط اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ دشمن ریاست کا آخری سپاہی اور فلسطین میں غاصب آباد کار کا اس کی مقدس سرزمین سے صفایا نہ کر دیا جائے اور ہمارے مقبوضہ علاقے کے ایک ایک انچ کو مکمل طور پر دشمن کے پنجے سے آزاد نہ کردیا جائے۔

قابض اسرائیل کو القدس اور الاقصیٰ پر ملکیت کا کوئی حق نہیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو القدس اور مسجد اقصیٰ پر’خود مختاری‘ حاصل ہے۔

غزہ پر دشمن کی بمباری سے بیت المقدس کے دفاع پر اثر نہیں پڑے گا:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن اور میڈیا آفس کے سربراہ عزت الرشق نے زور دے کرکہا ہے کہ صہیونی فوج نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں بمباری کی مگر یہ بمباری فلسطینی قوم کے عزم اور استقامت کو متاثر نہیں کرے گی۔ اسرائیلی جارحیت اور بمباری کے باوجود القدس، الاقصیٰ اور تمام مقدس مقامات کا دفاع جاری رکھا جائے گا اور فلسطینی قوم بھرپور طریقے سے مزاحمت جاری رکھے گی۔