جمعه 15/نوامبر/2024

عرب لیگ

عرب لیگ کے نئے سربراہ آئندہ اتوار سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

عرب لیگ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط آئندہ اتوار سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

اسرائیل دہشت گرد ملک، یو این کمیٹی کی قیادت کا اہل نہیں: عرب لیگ

عرب لیگ نے مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل کو اقوام متحدہ کی ’انسداد دہشت گردی‘ کمیٹی کا سربراہ نامزد کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست خود ایک دہشت گرد ملک ہے جو کسی بھی صورت میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت کا اہل نہیں ہے۔

سلامتی کونسل وادی گولان پر ناجائز اسرائیلی تسلط ختم کرائے: عرب لیگ

عرب لیگ نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے شام کے مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے انعقاد اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے متنازع ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مقبوضہ گولان میں اسرائیلی کابینہ کا اجلاس، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

عرب لیگ نے اسرائیل کی جانب سےشام کے مقبوضہ علاقے وادی گولان کو صہیونی ریاست کا اٹوٹ انگ قرار دینے کے اشتعال انگیز اعلان اور وادی میں اسرائیلی کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کے اقدام پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس معاملے پر بحث کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔