پنج شنبه 01/می/2025

عرب لیگ

حماس مخالف امریکی قرارداد مسترد کرکے دنیا نے’کلمہ حق’ ادا کیا: عرب لیگ

عرب لیگ نے اقوام متحدہ میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کی مذمت کے لیے پیش کی گئی امریکی قرارداد مسترد کرنے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نے ایک بار پھرفلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت کا تاثر دیا ہے۔

’اونروا‘کی امداد بند کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے: عرب وزراء

عرب لیگ کے وزراء خارجہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی’اونروا‘ کی امداد بند کیے جانے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے اور کا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کی گئی خطے میں ایک نیا اور خطرناک بحران اٹھ کھڑا ہوگا۔

عرب لیگ کا اسرائیلی ریاست کے جرائم کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کےجرائم اور غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی عالمی سطح پرآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی برادری فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ہنگامی امداد دے: عرب لیگ

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے عالمی برادری اور عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘ کو بجٹ کی قلت پوری کرنے میں مدد کے لیے فوری اور ہنگامی مالی امداد فراہم کریں۔

غیر قانونی یہودی بستیوں کے لئے اسرائیلی منظوری قابل مذمت ہے: عرب لیگ

عرب ملکوں کی نمائندہ تنظیم "عرب لیگ" نے مقبوضہ غرب اردن اور یروشیلم میں فلسطینیوں سے ہتھیائے گئے علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے لئے ہزاروں نئے رہائشی مکانات تعمیر کرنے کے حالیہ اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

سفارت خانےکی القدس منتقلی، عرب لیگ اور گوئٹے مالا میں معاہدہ ختم

جنوبی امریکی ملک گوئٹے مالا کی جانب سے اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر عرب لیگ نے گوئٹے مالا سے 2013ء میں طے پایا مفاہمتی معادہ منسوخ کردیا ہے۔

اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے سلامتی کونسل میں جائیں گے: عرب لیگ

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور ان جرائم کی تحقیقات کے لیے سلامتی کونسل سے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

عرب سربراہ اجلاسوں نے فلسطینی قوم کو کیا دیا؟

سنہ 1946ء میں عرب لیگ کے قیام کے بعد اب تک 45 عرب سربراہ اجلاس ہوچکے۔ ان میں بعض ہنگامی، بعض معمول کے اور کچھ اقتصادی اجلاس تھے۔

فلسطینیوں کواپنے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد کا حق ہے:عرب لیگ

عرب لیگ نے قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ کو’یوم الارض‘ ریلیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب لیگ نے عالمی عدالت انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد اور ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔

اسرائیلی جرائم کے انسداد کے لیے عرب لیگ کا آج ہنگامی اجلاس

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لیے عرب لیگ کا آج ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی حالیہ وحشیانہ کارروائیوں پرغور بھی غور کیا جائے گا۔