چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب لیگ

قبلہ اول کے خلاف صہیونی یلغار بند کی جائے: عرب لیگ

عرب لیگ نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے ریاستی سرپرستی میں جاری دھاووں اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حرم قدسی پر قابض صہیونیوں کی یلغار فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب لیگ کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس گردی کی شدید مذمت

عرب لیگ نے عید کے روز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی مظالم کے متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد بچوں پرمشتمل ہے

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم سے متاثر ہونے والے افرادمیں سب سے زیادہ تعداد بچوں پرمشتمل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورا عرب خطہ اس وقت مسلح لڑائیوں کی لپیٹ میں ہے مگر انسانی حقوق کی پامالیوں کے معاملے میں اسرائیل سب سے آگے ہے۔

‘عرب لیگ، او آئی سی اسرائیل سے تعلقات بحالی کی مذمت کریں’

فلسطین کے علاقے غزہ میں حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کی انتظامی قیادت پر مشتمل فلسطینی قومی اتھارٹی نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کی روک تھام کے لیے فوری اجلاس بلائیں اور صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو بے نقاب کریں۔

عرب قیادت نے القدس اور گولان پر اسرائیلی قبضہ باطل قرار دیا

عرب رہ نماؤں نے خبردار کیا ہے کہ وہ دنیا کا کوئی بھی اور ملک امریکا کی تقلید میں گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے گریز کرے۔

فلسطینیوں کو درپیش مالی بحران کا حل اولین ترجیح ہے: عرب لیگ

عرب لیگ کے تیونس میں 30 مارچ کو ہونے والے سربراہ اجلاس میں شام کی رکنیت کی بحالی پر غور نہیں کیا جائے گا۔ عرب کے ترجمان محمود عفیفی نے اتوار کو ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ شام کی واپسی کا معاملہ آیندہ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں اور اور یہ باضابطہ طور پر تجویز بھی نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیل فلسطینی اسیران کو اذیت کی موت دے کرقتل کر رہا ہے: عرب لیگ

عرب لیگ نے اسرائیلی حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کی فلسطینی اسیران کے حوالے سے اختیار کردہ ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں کو سسک سسک کر مرنے اور اذیت کی موت سے دوچار کرنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

القدس میں اسرائیل کی ‘تھویدی’ سرگرمیاں خطرناک جارحیت ہے: عرب لیگ

عرب لیگ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے القدس کو یہودیانے کی کارروائیوں کو 'خطرناک جارحیت' قرار دیا ہے۔

فلسطینی قصبے پر یہودیوں کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے: عرب لیگ

عرب لیگ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں‌ المغیر کے مقام پر یہودی شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غاصب صہیونیوں کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف کھلم کھلا دہشت گردی قرار دیا ہے۔

عرب لیگ: ‘یواین’ میں حماس مخالف قرار داد ناکام بنانے کا خیر مقدم

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے جنرل اسمبلی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کی مذمت میں پیش کی گئی قرارداد ناکام بنائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔