پنج شنبه 13/فوریه/2025

عراق

عراقی مزاحمت کا قابض صیہونی فوج کے دو اہم اہداف پر حملے

عراقی مزاحمت کا اسرائیل پر ڈرون حملہ

اسرائیل پورے خطے کو جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے: مصر، اردن اور عراق

مصر، اردن اور عراق نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھ کر اور لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر فضائی بم باری کر کے خطے کو وسیع جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

وادی اردن میں اسرائیلی ہدف کو نشانہ بنایا ہے:’مقاومہ اسلامیہ’ کا اعلان

عراق میں 'مقاومہ اسلامیہ' کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کے روز مقبوضہ فلسطینی اراضی میں وادی اردن میں ایک اسرائیلی ہدف کو "الارفد" ڈرون طیارے کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ 'مقاومہ اسلامیہ' کی اصطلاح عراق میں شیعہ مسلح مزاحمتی تنظیموں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

عراقی مزاحمتی فورسز کا اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ

عراق کے مزاحمتی محاذ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی حیفا بندرگاہ پر کروز میزائل سے حملہ کیا ہے۔

عراق میں اسلامی مزاحمت کی صیہونی قابض ریاست کے 3 ٹھکانوں پر بمباری

عراق میں اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج اور کل صبح کے وقت صیہونی قابض ریاست کے تین اہداف کو نشانہ بنایا۔

عراق میں الحشد فورسز کے مرکز پر وحشیانہ حملہ ننگی جارحیت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ہفتے کو فجر کے وقت عراق کی بابل گورنری میں کلسو فوجی اڈے پر پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے والے وحشیانہ اور جارحانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں بہت سےعام شہری زخمی ہوئے اور مادی نقصان پہی شہریوں کو مادی نقصان پہنچا۔

عراقی مزاحمتی فورسز کا اسرائیل پر ڈرون حملہ

عراق میں اسلامی مزاحمت نے- پیر کی صبح اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں جھیل طبریا کے شمال میں صہیونی یافالت بیس کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

ہنیہ کی عراقی وزیر اعظم سے شادی کی تقریب میں آتش زدگی پر تعزیت

کل بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کو ٹیلی فون کرکے موصل کے علاقے میں ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب کے دورا آتش زدگی کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مسلح گروپ نے اسرائیلی خاتون کو عراق میں یرغمال بنا رکھا: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ ایک مسلح شیعہ گروپ نے ایک اسرائیلی روسی شہری خاتون کو عراق میں قید کر رکھا ہے۔ خاتون زندہ ہے اور اسرائیل عراق کو اس کی حفاظت کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔

عراق کے نو منتخب صدرکو عہدہ سنبھالنے پراسماعیل ھنیہ کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صدر عبداللطیف رشید کو عراقی پارلیمنٹ کا اعتماد جیتنے اور برادر جمہوریہ عراق کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔