
احتجاج کے بعد نیتن یاھو نے متنازع عدالتی بل مؤخرکردیا
منگل-28-مارچ-2023
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے سخت منصوبہ پر فیصلہ اگلے ماہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھیں خدشہ ہے کہ عدالتی اصلاحات کے متنازع بل پراسرائیل میں پیدا ہونے والابدترین قومی بحران ان کے اتحاد کو توڑ سکتا ہے یا تشدد کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔